ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17.04.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17.04.18

953449
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17.04.18

*** روزنامہ صباح " ڈالر کی جگہ سونے کے ساتھ قرضہ حاصل کیا جائے " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے عالمی ممالک کو اپنے زیر اثر کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے "ڈالر کی جگہ سونے کی شکل میں" قرضے کی فراہمی کی  تجویز پیش کی ہے۔ استنبول میں منعقدہ  گلوبل انٹرپرائزنگ کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ انٹرپرائزنگ  روح کے حامل ممالک  کی سوسائٹی کو اس دنیا میں اپنے قائم کردہ  اداروں کو بھی نہایت اچھی طرح ڈیزائن کرنا ضروری ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ آئی ایم ایف کو قائم کرنے والا کون ہے؟ یہی ممالک۔ مثلاً جی۔20 اجلاس میں آپ قرضے ڈالر کے ذریعے کیوں دیتے ہیں؟ آئیے کسی اور کرنسی کو استعمال کریں۔ میں کہتا ہوں کہ قرضوں کی فراہمی سونے کی شکل  میں ہو۔ ڈالر کے ذریعے قرضوں کے ساتھ دنیا واحد کرنسی کے دباو تلے آ جاتی ہے ہمارا اس  دباو سے نجات  پانا ضروری ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ایردوان کو مثال بنانا ضروری ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روسی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دُوما میں دفاعی کمیشن کے نائب سربراہ  اوّل الیگزینڈر شیرین نے کہا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے صدر رجب طیب ایردوان  کی جدوجہد کو مثال بنانا ضروری ہے۔ روس کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ۔1 کی براہ راست نشریات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی ممبر شیرین  نے کہا ہے کہ "اگر ہم نے ایردوان کی طرح کوشش نہ کی تو امریکہ کے اثرات سے رہائی پانا  مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے صدر ایردوان  کی جدوجہد  کو مشعل راہ بنانا ضروری ہے۔ ہمارے بھی ایردوان کے اختیار کردہ طرز عمل کو اپنانے کی صورت میں واشگٹن شور مچانا بند کر دے گا"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق" چاوش اولو نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون  کے اس بیان کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ جس میں ماکرون نے کہا ہے  کہ " ہم نے اسد انتظامیہ کو نشانہ بنا کر ترکی کو روس سے دور  کر دیا ہے" ۔ چاوش اولو نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ  کے ہمراہ انقرہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ماکرون نے  انقرہ میں  صدر رجب طیب ایردوان، روس کے صدر ولادی میر پوتن  اور ایران کے صدر حسن روحانی  کی شرکت سے منعقدہ سربراہی اجلاس میں شرکت  کی خواہش کی  جسے رد کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے ماکرون سے راست بازی کی اپیل کرتے ہوئے   کہا کہ "ماکرون کے جاری کردہ بیانات کو دیگر ممالک کی طرف سے بھی رد کیا گیا ہے ہم ان سے کسی صدر کے شایان شان بیان کے منتظر ہیں"۔

 

*** روزنامہ وطن "قومی جنگی طیارے TF-X کے ماڈل کی نمائش کر دی گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ایوی ایشن اور اسپیس  انڈسٹری TUSAS کی طرف سے زیر تعمیر ترکی کا ڈبل موٹروالا پانچویں نسل  کےجنگی طیارے TF-X منصوبے کا ماڈل ملائشیا میں DS2018 دفاعی میلے  میں نمائش کیا گیا۔ ترک مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شروع کئے گئے قومی لڑاکا طیارے MMU منصوبے  کا مقصد اس وقت ترک فضائیہ  کے پاس موجود اور سال 2030 تک قابل استعمال ایف ۔16 طیاروں کی جگہ قومی امکانات ، صلاحیت  سے ڈیزائن کردہ اور تیار کردہ  طیاروں کے استعمال کو شروع کرنا ہے۔ امریکہ، روس اور چین کے بعد ترکی ان ممالک میں شامل ہے کہ ففتھ ریس لڑاکا طیارے پیدا کرنے کے انفراسٹرکچر  اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ٹرکش ائیر لائنز کی طرف سے  ٹرائے سال  کے ساتھ تعاون" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ  اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کی طرف سے ٹرائے  کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت نے 2018 کو ٹرائے کا سال اعلان کیا تھا۔ اس مناسبت سے ٹرکش ائیر لائنز نے  اپنے ائیر بس 321 طیارے کو ٹرائے کے گھوڑے کی تصویر سے آراستہ کیا ہے۔ طیارے پر ٹرائے کے گھوڑے کی تصویر  بنائی گئی ہے اور " The Year Of Troy " کی عبارت رقم کی گئی ہے۔ اس نئے  مرکزی خیال کے ساتھ ٹرکش ائیر لائن کے طیارے نے اپنی پہلی پرواز کل شام 4 بجکر 15 منٹ پر استنبول سے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کے لئے کی۔ ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ کچھ عرصے تک اسی تصویر کے ساتھ پرواز کرے گا اور ٹرائے کا تعارف کروائے گا۔



متعللقہ خبریں