ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.04.2018

ترک ذرائع ابلاغ

947399
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.04.2018

***روزنامہ وطن نے "  ترکی کی جانب سے دوما    حملےکی شدید مذمت"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    ترکی  نے  شام کے علاقے دوما میں  کیمیائی   حملے کی شدید مذمت کی ہے۔  ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ   تحریری اعلامیے   میں کہا گیا ہے کہ "  شام کے علاقے دوما میں کیمیاوی  اسلحے    بشار الاسد  انتظامیہ کی جانب سے استعمال  کیے جانے کے بارے میں  بڑے واضح ثبوت موجود ہیں اور حکومتِ ترکی   کیمیائی ہتھیاروں سے کیے جانے والے اس حملے کی پر زور طریقے سے مذمت کرتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  اس حملے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں معصوم سویلین  جان بحق ہوگئے ہیں جس پر ترکی کو گہرا  دکھ اور افسوس ہے۔

 

***روزنامہ   ینی شفق" نے  وان میں پندرہ دنوں کے دوران  ایک لاکھ 69 ہزار ایرانی   سیاحوں کی آمد"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وان میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی کے  سالانہ کنونشن  سے خطاب کرتے ہوئے  صدر ایردوان نے کہا ہے کہ   وان میں  سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے اور اب وان کی ترقی  خاص طور پر سیاحت  کو فروغ دینے کے لیے نئے نئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت نے "   وزیراعظم  کا  ترکی   میں غیر قانونی   طریقے سے داخل ہونے والے  تارکین وطن  سے متعلق بیان"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر ا عظم بن علی یلدرم نے  اپنے دورہ افغانستان  کے موقع پر   افغانستان کے چیف ایگزیکٹو   عبداللہ عبداللہ   کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قانونی طریقے سے  ترکی آنے والے افغانی باشندوں کو    ان کی حکومت ہمیش خوش آمدید کہتی رہے گی لیکن  غیر قانونی  طریقے  سے  ترکی آنے والے افغانی باشندوں کو  واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا کیونکہ اس  سے کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سلسلے میں ترکی کی وزارتِ داخلہ  اپنی ذمہ داریاں  احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔

 

***روزنامہ   صباح  نے " ساٹھ سالہ خواب پورا ہو رہا ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  توانائی اور قدرتی وسائل کے امور کے وزیر   بیرات البائراک  نے استنبول میں   چھٹی  توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکی نے ساٹھ سال قبل  ایٹمی پلانٹ تیار کرنے کا جو خواب دیکھا تو وہ خواب اب   اس پلانٹ کی سنگِ بنیاد رکھنے سے پورا ہو رہا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے " قلو پترہ        بیچ پر  دو ملین غیر ملکی سیاح"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  انطالیہ کی تحصیل اعلانیہ  جو کہ  سلجوقی ریاست کا گرمائی دارالحکومت بھی تھی  30 سے 69 قبل مسیح  میں زندگی گزارنے والی  مصر  کی ملکہ قلو پترہ  کے نام سے منسوب  اس بیچ   پر آنے والے سیاحوں کی ہرسال تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ سال دو ملین سیاحوں نے اس علاقے کی سیاحت کی۔



متعللقہ خبریں