ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

06.04.18

945804
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "وزیر اعظم  یلدرم دورہ منگولیہ پر" کے زیر عنوان  لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم   نے  منگولیہ   روانگی سے قبل  انقرہ کے ہوائی اڈے پر ایجنڈے کے حوالے سے بعض   بیانات دیے۔ انہوں نے  فرانسیسی صدر امینول ماکرون کے شامی شہر  منبج کو مزید 50 فوجی روانہ کرنے کے  دعوے   پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا  ہے کہ "ہماری فراست   واضح ہے، چاہے منبج  ہو یا پھر  دریائے فرات  کا مغرب ہو یا مشرق  ہم کسی قسم کی رعائت نہیں برتیں گے  اور ہمارے نزدیک علاقے میں  کن کن ملکوں کی قوتوں  کی موجودگی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔"

روزنامہ وطن "بوزداع  کے  تل رفعت   کے بارے میں اعلانات" عنوان کے تحت   اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم بیکر بوزداع نے  ایک نجی ٹیلی ویژن چینل  پر  اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "وائے پی جی / پی وائے ڈی  دہشت گرد تنظیم کا جس طرح عفرین سے صفایا کیا گیا ہے  اسی طرح  اب تل رفعت سے بھی اس کا صفایا کیا جائیگا،  اس علاقے میں  بھی ہمارا آپریشن اب آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ "

روزنامہ ینی شفق " وائے پی جی کے  کارندوں کی تربیت کے دوران   ہم اتحادیوں کے یونیفارم کو  دیکھنا نہیں چاہتے" سرخی  چسپاں کرتے ہوئے  لکھتا ہے کہ یورپی یونین   امور کےو زیر اور مذاکرات کار عمر چیلک  نے  پیرس میں اپنی مصروفیات کے دائرہ کار میں  فرانسیسی وزیر خارجہ جین یویس  کا درییا ن  اور  یورپی  یونین امور کی وزیر  نتھالی  لوئی سیو سے مذاکرات کے بعد پریس  بریفنگ دی۔  انہوں نے  کہا کہ ترکی کے اتحادی ملک   فرانس کے ساتھ بشار الاسد  کی حیثیت کے  معاملے سمیت کئی ایک مشترکہ  معاملات  پائے جاتے ہیں،  ہم کسی  بھی اتحادی کے فوجی یونیفارم کو وائے پی جی والوں  کی تربیت   کے دوران    نہیں  دیکھنا چاہتے۔

"دیارِ بکر  میں  تیل  کی دریافت" کے زیر عنوان  روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ آسڑیلوی  ٹرانس اٹلانٹک ایکسپلوریشن  میڈیٹرنیئن  انٹر نیشنل  نے  اعلان کیا ہے کہ  ترکی کے ضلع دیارِ بکر  میں تیل کے خائر کی دریافت ہوئی ہے۔ فرم نے   آئل  آپریٹر  لائسنس کے حصول کی  فوری طور پر درخواست  جمع کرا دی ہے۔

روزنامہ خبر ترک  نے "چین نے  بلین ڈالر کے ترک ٹینڈر  کے لیے رقم کا بندوبست کر لیا ہے"   کے زیر عنوان  لکھا ہے کہ چینی سرکاری فرم  ایچ ٹی سولر  انرجی    کارپوریشن  کے ڈائریکٹر  جنرل روبن  شی  نے  قابل ِ تجدید  توانائی کے  وسائل میں دلچسپی لینے  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ" ہم نے ایک ارب ڈالر کی  سرمایہ کاری کا حساب و کتاب    کر لیا ہے،  ہم اس  کو عملی جامہ پہنانے کے خواہاں ہیں۔  شی نے  سولر انرجی و ٹیکنالوجی  نمائش  سولاریکس   کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، 600 میگا واٹ گنجائش کے  حامل  سولر پینل    کار خانوں کی بدولت اس شعبے میں لیڈر کی حیثیت کا حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں