ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.03.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.03.18

923700
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.03.18

***روزنامہ اسٹار "پی کے کے کا بحر روم کا خیال چکنا چور ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک مسلح افواج نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی شامی شاخ PYD/YPG کے زیر قبضہ عفرین کے علاقے راجو کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس طرح علاقے میں کثیر تعداد میں فوجیوں،  پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو ہلاک کرنے والی دہشتگرد تنظیم PKK کا ترکی کے ضلع حطائے کے آمانوس پہاڑوں سے ہوتے ہوئے بحر روم تک پہنچنے کا خیال چکنا چُور  ہو گیا ہے۔ عفرین کے PYD/YPG کے قبضے میں جانے کے بعد  سے PKK کے دہشت گرد موسم گرما میں ترکی کے ضلع حطائے میں داخل ہو کر حملے کرتے تھے اور موسم سرما میں PYD/YPG کے طور پر شام کے علاقوں راجو، شیخ حدید اور بلبل کے علاقوں میں واپس لوٹ جاتے تھے۔

 

*** روزنامہ وطن "آق کُویُو جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر ماہِ اپریل میں شروع ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ روس کے قومی جوہری انرجی کے ادارے 'روساٹم' کے سربراہ الیکسی لیہاچیف نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ضلع مرسین میں آق کُویُو جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر ماہِ اپریل میں شروع کریں گے۔  ترکی کے پہلے اور 20 بلین ڈالر سرمایہ کاری  کے حامل آق کُویُو  جوہری پاور پلانٹ کے لئےماہِ اکتوبر کے اواخر میں محدود کاروائیوں کا اجازت نامہ حاصل کیا گیا  تھا۔ پاور پلانٹ 4 ری ایکٹروں پر مشتمل  ہو گا اور اس کا پہلا یونٹ 2023 میں جب کہ دیگر یونٹ ایک ایک سال کے وقفے سے خدمات کا آغاز کریں گے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " روس کے لئے سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں بڑے پیمانے کا ہدف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کے مرچ، بینگن، سلاد، انار اور کدو کی محدود درآمد کی پابندی کو آج  سے ختم کرنے کا اعلان کرنے سے سبزیوں اور پھلوں  کی برآمد میں تازہ امید پیدا ہوئی ہے۔ ترکی کی روس کے لئے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں سال 2018 کے پہلے 2 ماہ میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں65 فیصد اضافے کے ساتھ 66 ملین ڈالر  سے 109 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ سالوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ترکی نے روس کو سال 2014 میں 938 ملین ڈالر، 2015 میں 877 ملین ڈالر، 2016 میں 331 ملین ڈالر اور 2017 میں 638 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "  ایک لاکھ ایرانی سیاح ترکی آ رہے ہیں " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ہمسایہ ملک سے تعلقات میں فروغ کے لئے اور جاری تعارفی کاروائیوں کے ساتھ ملک کے تعطیلی ادوار میں ترکی کے ضلع وان آنے والی ایرانی سیاح علاقے میں خرید و فروخت کے ذریعے تجارت میں تیزی لاتے ہیں۔ شہر کے ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہر کے پیشہ ور  بھی "وان شاپنگ فیسٹ " کا اہتمام کر کے مہمانوں کی مہمان نوازی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ایران میں نوروز کے تہوار کی تعطیلات 18 مارچ کو شروع ہوں گی اور 13 دن تک جاری رہیں گی۔

 

*** روزنامہ صباح " ترکی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ عالمی بینک کی طرف سے ممالک کے ماحول، سرمایہ کاری ، قدرتی وسائل، مارکیٹ، ٹیکنالوجی اور مارکہ کے بارے میں سروے کے مطابق سال 2018 میں سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ فہرست میں ترکی بھی شامل ہے اور عالمی بینک کی تیار کردہ اس فہرست کے مطابق ترکی نے متعدد  یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں