ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.01.2018

ترک ذرائع ابلاغ

894427
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.01.2018

*** روزنامہ خبر ترک " فتح قریب ہے " کے زیر عنوان خبر کے مطابق  صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ شام کے شہر عفرین میں جاری فوجی آپریشن  کو جلد ہی فتح حاصل کرتے ہوئے پایہ تکمیل  تک پہنچادیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبر دار کردیا تھا کہ  ہم اچانک کاروائی کرسکتے ہیں ۔ اب  ہم ان دہشت گردوں  کا پیچھا  کرتے ہوئے ان کا مکمل صفایا کردیں گے۔

 

***روزنامہ  حریت نے " ہمارے ہیرو عفرین میں " کے زیر عنوان خبر کے مطابق  وزیر اعظم   بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ   ترک فوجیوں نے کل  گیارہ بج کر پانچ منٹ پر  گل بابا چیک پوسٹ سے  ترک فوجیوں کے عفرین میں داخل ہونے کی خبر سناتے ہوئے تفصیلات  سے آگاہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ علاقے میں آٹھ سے دس ہزار    کے لگ بھگ دہشت گرد موجود ہیں  اور اس فوجی  آپریشن کو چار مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  نے " ہیڈ کوارٹر سرحد پر "   کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل   حلوصی اقار نے  حطائے جاتے ہوئے شاخِ زیتون  فوجی آپریشن  کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے   ۔ جنرل   حلوصی اقار  نے اس موقع پر    ترک فوجیوں سے  سویلین  کو  کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

 

***روزنامہ سٹار نے " 153 اہداف کو تباہ کردیا گیا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  عفرین میں دہشت گردوں کے  خاتمے کے لیے شروع کردہ  " شاخِ زیتون" فوجی آپریشن  کے پہلے دور روز کے دوران  فضا اور زمین سےدہشت گردوں کے   153 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔ اخبار کے مطابق  ترک مسلح افواج نے  اس  آپریشن کے دوران صرف   دہشت گردوں ہی کو نشانہ بنایا ہے  اور یہ فوجی آپریشن   اپنے پلان کے مطابق   آگے بڑھ رہا ہے۔

 

***روزنامہ  وطن  نے "  مقامی  سطح پر تیار کردی ڈرون طیارے  پہلی بار عفرین میں استعمال کیے جا رہے ہیں"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک مسلح افواج  کی جانب سے عفرین میں شروع کیے گئے فوجی آپریشن  میں پہلی بار مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرونز کو استعمال کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق  ترک فوجی دہشت گردوں کا پیچھا کررہے ہیں تو  یہ ڈرونز ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں