ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

19.01.18

892323
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  صباح "امریکہ  کا  دماغ الجھا ہوا ہے لیکن   ہمارا مؤقف  واضح اور عیاں ہے"  کے زیر ِ عنوان لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  متحدہ  امریکہ کے  ترکی کی سرحدوں پر دہشت گرد فوج کے قیام   کے بارے میں  مختلف  طرز کے بیانات  پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف  جدوجہد  ادارے   کے ایک اجلاس سے خطاب  میں  امریکہ کے علاقے میں اقدام پر  اپنے جائزے پیش کرنے والے  جناب یلدرم نے  کہا کہ "تین روز کے اندر   ایک دوسرے سے متضاد  اعلانات  جاری کیے گئے ہیں جو کہ ان کے ذہنوں  کے الجھنے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیکن  ترکی  اپنے مؤقف پر اٹل  ہے  اور اس کا ذہن  صاف ہے۔  ہم   خطے  میں دہشت گرد فوج کی ہر گز اجازت نہیں  دیں  گے۔

روزنامہ  حریت "ایوان صدر سے    دو ٹوک  اعلان"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ ترکی  کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والے   والی ہر  طرح کی پیش  رفت کے بر خلاف  تمام تر تدابیر اختیار کرنے کے  عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا۔ ابراہیم قالن نے  استنبول میں   قریب آنے والے عفرین  آپریشن کے   حوالے سے ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیا۔  انہوں نے امریکہ  سے  جاری کردہ بیان    کہ وائے پی جی کی فوج تشکیل  نہیں دی  جا رہی "   پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں ۔ آفرین کا معاملہ  ہماری قومی سلامتی سے تعلق رکھتا ہے۔ امریکی یا پھر  دوسرے لوگوں کے اعلانات سے ہٹ کر  ترکی کی قومی سلامتی    ہماری اولیت  کا معاملہ  ہے جس میں کسی کو عمل دخل کا حق حاصل نہیں ہے۔

"روس: ہم ترکی  کی منظوری کے منتظر ہیں" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ روسی نائب وزیر خارجہ میخائل  بوگدانووف   نے  اطلاع دی ہے کہ  رواں ماہ کے اختتام پر  سوچی میں منعقد ہونے والے  شام قومی ڈائیلاگ  کنونشن   میں مدعو کیے جانے والے فریقین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے   جس پر  ترکی  کی منظوری   کا انتظار ہے۔  انہوں نے  بتایا کہ ترک اور ایرانی شراکت داروں   کے ہمراہ  شرکاء کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے بعد  ہم دعوت نامے  متعلقہ  اشخاص کو بھیجیں  گے۔

روزنامہ سٹار نے  "دنیا کی نگاہیں  ترک  صوم پر مرکوز"  عنوان کے تحت  اپنی  خبر میں  لکھا ہے کہ  مختلف غیر ملکی دفاعی صنعتوں میں  نمائش کرتے  ہوئے  بین الاقوامی سطح پر  گہری دلچسپی حاصل کرنے والے صوم میزائل  کو مزید  جدت  دینے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترک فضائیہ  کے لیے صوم تیار کرنے والی  راکٹ سان فرم  نے اعلان  کیا ہے کہ  اسے امریکہ کو برآمد بھی کیا جا سکتا ہے۔  علاوہ ازیں آذربائیجان بھی ان میزائل میں  دلچسپی لے رہا ہے۔

روزنامہ خبر ترک " مقامی  موٹر گاڑی  کی تیاری میں قطر بھی  سرمایہ کاری کرے گا" جلی سرخی کے ساتھ  لکھتا ہے کہ قطری ایوان  تجارت  کے صدر نے مقامی گاڑی   کے حوالے سے ایک اعلان  جاری کیا ہے۔ ترک کاروباری  شخصیات کے ساتھ   شانہ بشانہ    ہونے کی وضاحت کرنے والے  ایوان تجارت کے  صدر شیخ  خلیفہ بن جاسم  الا ثانی   کا کہنا ہے کہ قطر ایک فرم کی وساطت  سے  ترک موٹر سازی میں  سرمایہ   کاری کرے گا۔  یہ   قطر کے بھی حصص موجود ہونےو الی اور بڑے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے      کے لیے  دیگر ترک   سرمایہ کاروں کے  ساتھ ساجھے داری قائم کرنے   والی ایک فرم ہے۔

 



متعللقہ خبریں