ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.01.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.01.18

889364
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.01.18

*** روزنامہ ینی شفق "آج کا ترکی ایک نیا ترکی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے انقرہ کی تحصیل قازان میں سودا الیکٹرک فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ "ترکی اپنے سال 2023 کے اہداف تک پہنچے گا" انہوں نے کہا کہ "جب ہم نے ملکی انتظام سنبھالا تو ملک ، عالمی مالیاتی فنڈ  کا 23.5 بلین ڈالر کا مقروض تھا۔ سال 2013 میں ہم نے اس قرضے کو ختم کیا یہی نہیں بلکہ اب عالمی مالیاتی فنڈ ہم سے قرضہ لے رہا ہے۔ ہم 150 بلین ڈالر کے زرِ  مبادلہ محفوظ کے ہدف تک رسائی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اب پہلے والا ترکی نہیں ہے بلکہ موجودہ ترکی ایک نیا ترکی ہے"۔

 

*** روزنامہ صباح " امریکہ کو اس غلطی سے باز آ جانا چاہیے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں امریکہ کی طرف سے دہشت گرد فوج کی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ساخت کو موقع فراہم نہیں کریں گے۔ امریکہ کھلے بندوں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کر رہا ہے جس کا مفہوم دہشتگرد  تنظیموں کے پیچھے سے ترکی کے ساتھ دشمنی کرنا ہے۔ خطرہ خواہ کسی بھی طرف سے آئے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ امریکہ کو اس غلطی سے باز آ جانا چاہیے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "لاوروف کی طرف سے امریکہ کو ردعمل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے اراکین کے ساتھ نام نہاد فوج بنانے کے اقدام  کے خلاف روس کی طرف سے بھی رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام شام کی زمینی سالمیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور  ہم اس موضوع پر امریکہ کی طرف سے تفصیلی بیان کے منتظر ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت " صنعت  کے شعبے میں ریکارڈ " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صنعت کا شعبہ  اکتوبر 2017 میں 5 ملین 4 لاکھ 70 ہزار افراد کو روزگار فراہم کر کے تاریخی بلندی تک پہنچ گیا ہے۔ خاص طور پر روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز اور پیداواری صنعت  میں روزگار کی فراہمی میں اضافہ، روزگار کے معیار  کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ بیروزگاری  کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ اکتوبر 2017 میں بیروزگاری کی شرح میں 10.3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی  ہے۔

 

*** روزنامہ وطن "برف کے مجسموں کو دیکھنے والوں کا رش لگ گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ انطالیہ میں ایکواریم  کے اندر برفانی عالمی تفریحی مرکز میں بنائے گئے "برف کے مجسموں کا عجائب گھر مقامی و غیر ملکی سینکڑوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ انسانی مجسموں والے گوشے،  سالگرہ  کے گوشے اورحیوانات کے مجسموں والے گوشے کے ساتھ یہ عجائب گھر بچوں، بڑوں کا فرق کئے بغیر ہر ایک کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں