ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 29.12.2017

ترک ذرائع ابلاغ

878258
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 29.12.2017

*** روزنامہ حریت نے " ایک دوسرے  کو  معلومات کا تبادلہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے امریکہ کے ساتھ  ویزے بحران  کے حل   کے بارے میں کہا ہے کہ دونوں ممالک نے   ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح   مسائل پیدا ہونے کی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ  معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ اس ورکنگ گروپ کے تشکیل دینے سے دیگر مسائل  کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال ہو گی۔

 

***روزنامہ  ینی شفق کی خبر کے مطابق صدر ایردوان نے کہا ہے جدید ٹکنولوجی   کا نشہ خطر ناک صورتِ حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔  اخبار کے مطابق صدر ایردوان  نے ترکی کے سائنسی  اور تحقیقاتی ادارے  " توبی تاک"  کی ایوارڈ   کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمارے نوجوانوں کو جدید ٹکنولوجی  میں اتنا مگن نہیں ہو جانا چاہیے کہ  اس کے بغیر  ان کی زندگی بے معنی ہو کر رہ جائے   کیونکہ  کسی بھی چیز سے    اس قدر منسلک ہوجانا کہ اس کے بغیر  زندگی بے معنی ہو کر رہ جائے بھی اچھی بات نہیں ہے بلکہ  اس سے  خطر ناک صورت حال بھی پیدا ہونے کے امکان موجود ہوتے ہیں۔ اب انٹر نٹ ہر گھر میں موجود ہے جو کہ ایک ناسور کی بھی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے جس سے بچنے کی ضرورت ہے۔  ہمارے اساتذہ کو  نوجوان نسل  کو اس نشے سے بچانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارے  مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک نے سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں وزیراعظم بن علی یلدرم کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم بن علی یلدرم نے ریاض میں    سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  سے ملاقات کی ہےاور   ملاقات  میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر  کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اگرچہ سو فیصد مطابق نہیں پائی گئی ہے لیکن زیادہ تر موضوعات پر دونوں رہنماوں نے اپنی مطابقت پائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح نے " چناق قلعے پل کی افتتاح  کے لیے تاریخ مقرر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر مواصلات   اورخبر رسانی احمد      ارسلان  نے کہا ہے کہ  جمہوریہ ترکی کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ہم دنیا کے طویل ترین  پل کا افتتاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یعنی  سن 2023 میں اس  پل کا افتتاح کیا  جائے گا۔

 

***روزنامہ  سٹار نے " ترک  رائفل   "بورہ "نے ترک فوج کی قوت میں اضافہ کردیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کی مقامی سطح پر تیار کی جانے والی رائفل اپنے ٹارگٹ کو  حاصل کرنے میں سو فیصد کامیاب رہی ہے   اور اس بارے میں کیے جانے والے تمام ٹسٹ  مکمل کرلیے گئے ہیں   اور اب اس رائفل کی  غیر ممالک  میں بھی  دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں