ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.12.2017

ترک ذرائع ابلاغ

877611
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  28.12.2017

 

*** روزنامہ  وطن کی  ایک خبر کے مطابق  صدر ایردوان نے کہا ہے کہ   "   بشار الاسد  ایک دہشت گرد ہے   اور  اس نے   ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھا ہوا ہے۔" اخبار کے مطابق   صدر ایردوان نے  اپنے افریقی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے  تیونس  پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے   تیونس کے صدر  ال  بے جی قائد السیبسی سے ملاقات کی اور بعد میں دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے  شام کی صورتِ حال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر  بشار الاسد  کے ساتھ کسی بھی صورت تعاون نہیں کیا جاسکتا  اور  مِں ایک بار پھر  برملا یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ  بشار الاسد  ایک دہشت گرد ہے  جنہوں نے ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ   حریت نے " دشمنوں کو کم  کرتے ہوئے  دوستوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے چاڈ اور تیونس کے دورے کے بعد طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  کہ وہ دشمنوں کو کم  کرتے ہوئے  دوستوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور ہالینڈ   جیسے ممالک کا دورہ کرنے  سے  اگر دوستوں کی تعداد بڑھائی  جاسکتی ہے تو وہ جرمنی اور ہالینڈ کا ضرور دورہ کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری جرمنی ہالینڈ اور  بلجیم کے ساتھ کسی قسم کو کائی جھگڑا نہیں ہے ۔ ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ اکثر و بیشتر ملتا رہا ہوں اور اب بھی ملنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہماری  ان رہنماؤں کے ساتھ حالیہ ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔  

 

***روزنامہ  صباح نے "  وزیراعظم بن علی یلدرم کی  شاہ  سلمان سے ملاقات" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر اعظم بن علی یلدرم نےسعودی عرب  میں اپنی مصروفیات  کو جاری رکھا ہوا ہے۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نےسعودی عرب کے فرمانروا شاہ سیلمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں القدس کی  حیثیت  اور اہمیت  پر  زور دیا گیا  اور فلسطینیوں کے حقوق  کی پاسداری کے لیے  پورے عالمِ اسلام سے    اس بارے میں اتحاد اور یک جہتی قائم رکھنے  اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور  کردہ قرارداد   سے بیت المقدس کی حیثیت  کو دنیا سے منوانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات  کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخ سے چلے آنے والے گہہرے تعلقات  اور خلیجی ممالک میں سے سعودی عرب  کے ساتھ ترکی کے تعلقات کی اہمیت کا اجاگر کیا گیا۔

***روزنامہ خبر ترک  نے" ترکی کا  اور سوڈان  کے تعلقات  کو فروغ دینے کا فیصلہ "  زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ احمر کے مغربی کنارے پر واقع سوڈان کے سواکن جزیرے کا دورہ کیا۔

سواکن پورٹ پر سوڈانی ہم منصب عمر البشیر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ترک صدر ایردوان کو 250 سال پرانی عثمانی کرنسی بھی پیش کی گئی۔

 

***روزنامہ سٹار نے " ترک افواج کا نیا دستہ قطر  میں " کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک افواج کا دستہ  دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ قطر کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس دستے میں شامل ترک فوجی اور دیگر جنگی ساز و سامان دوحہ کے شمال میں واقع العدید ہوائی اڈے پہنچ چکے ہیں۔یہ فوجی دستہ طارق بن زیادہ فوجی اڈے پر تعینات فوجی دستے میں شامل ہوگا اور قطر کی مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں