ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں12.12.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں12.12.17

866749
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں12.12.17

*** روزنامہ صباح  " ہم اس فیصلے کو نہ تو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی کریں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی یومِ حقوق انسانی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کہا ہے کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا  فیصلہ   کر کے  امریکہ القدس میں بہتے خون میں بھی ساجھے دار بن گیا ہے۔ ہم اس فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ نہ ہمیں پابند کر سکتا ہے نہ  عالم اسلام کو  اور نہ ہی القدس کو۔ آپ خود ہی اپنے منہ سر جو کرتے ہیں کرتے رہیں۔

 

*** روزنامہ وطن "اقتصادی بڑھوتی میں ترکی یورپی یونین، جی 20 اور اوا ی سی ڈی ممالک سے آگے نکل گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات سال کی تیسری تہائی میں دوہرے عدد کی شرح سے ترقی کر کے یورپی یونین، جی 20 اور اوا ی سی ڈی ممالک سے آگے نکل گئی ہے ۔یورپی یونین کے ممالک سے چار گنا زیادہ ترقی کے ساتھ ساتھ ترکی نے جی 20 میں بھی تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک چین اور بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترکی کے محکمہ شماریات کی یورپی شماریاتی ادارے یورواسٹیٹ اور اوا ی سی ڈی  کے اعداد و شمار سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترکی کی اقتصادیات نے رواں سال کی دوسری تہائی میں تقریباً 5.2  فیصد ترقی کی   جبکہ تیسری تہائی میں ترقی کی شرح دو گنا اضافے کے ساتھ 11.1فیصد تک پہنچ گئی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "دنیا کا سخت ترین اسٹیل  ترک فرم بوردان نے پیدا کیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ضلع بالک ایسر کی تحصیل ایدرے میت کی آر ڈی فرم نے بورون کو خالص بنا کر کئے گئے کام پر امریکہ سے سائنسی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ بورون سے حاصل کردہ بورون کاربائیڈ نامی خام مادے  سے سخت ترین اسٹیل تیار کی گئی ہے۔ ترک فرم نے بورون مادے کے انسانیت کے لئے مفید 11 اجزائے ترکیبی  میں سے  9 پر اعلیٰ سطحی تجربات کے بعد بورون کاربائیڈ  دھات حاصل کی ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " تیز رفتار ٹرین کی خوشخبری" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل  اور مواصلات احمد آرسلان نے ضلع شان لی عرفا کے لئے تیز رفتار ٹرین کی خوشخبری سنائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم غازی آنتیپ۔ شان لی عرفا  تیز رفتار ٹرین منصوبے کو ماہِ جنوری میں شروع کریں گے۔ شان لی عرفا اور ماردین  کے درمیان تیز رفتار ٹرین منصوبے کے ابتدائی ٹینڈر کے کام کو  ہم نے تقریباً 10 ماہِ قبل مکمل کیا، تجاویز حاصل کیں اور اب ان تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "سویڈن میں سال کی ہیرو ایک ترک خاتون" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ سویڈن کے اہم اخبارات میں سے آفٹون بلیڈٹ کی طرف سے شروع کئے گئے مقابلے میں عوام کے ووٹوں سے "راہنما" کی کیٹیگری میں " سال کے ہیرو" کا ایوارڈ 7 بچوں کی ماں 63 سالہ فاطمہ اپیک آلجی کو دیا گیا ہے۔ دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سیاست ، فن اور کھیل کی دنیا سے منتخب مہمانوں کی شرکت سے "سال 2017 سے سویڈش ہیرو" کے نام سے تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شریک سویڈن کے نائب وزیر اعظم  اور وزیر تعلیم گسٹاو فریڈولین اور سویڈن کی قومی ٹیم کے کوچ جین اینڈریسن نے "راہنما" کی کیٹیگری میں سال کی ہیرو قرار پانے پر فاطمہ اپیک کو مبارکباد پیش کی۔



متعللقہ خبریں