ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

28.11.17

856838
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار"ایردوان  7 تا 8 دسمبر ایتھنز کا دورہ کریں  گے" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ صدر  رجب طیب ایردوان  یونانی سربراہ کی سرکاری دعوت پر  7 دسمبر  کو یونان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ صدارتی  سطح پر ایتھنز  کا    دورہ 65 برس قبل  صدر جلال بایر نے   کیا  تھا ۔  جناب  ایردوان  کے دورے کے حوالے سے  پہلا قدم وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے  رواں سال کے ماہ جون میں دورہ   ایتھنز  کے ساتھ  اٹھایا گیا تھا۔ ترک وزیر اعظم  کو شرف ملاقات بخشنے والے یونانی صدر پروکوپس  پاولو پولوس نے  صدر ایردوان کے ان کے ملک کے دورے  پر خوشی محسوس کرنے کا اظہار کیا تھا۔

روزنامہ خبر ترک "شاندار  خیر مقدم" عنوان  کے تحت لکھتا ہے کہ  وزیر اعظم بن  علی یلدرم نے لندن میں اپنی ہم منصب تھریسا  مئے سے ملاقات کی  جس میں بریگزٹ کے بعد اقتصادی  تعاون،  دفاعی اور سیاسی معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔  ترک وزیر اعظم نے ناشتے پر  برطانوی  سرمایہ کاروں سے   ملاقات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ رواں سال کے  آخیرتک ترکی کی شرح نمو 6 تا 7 فیصد تک ہوگی۔ اس جغرافیہ میں سالانہ پیداوار  30 ٹریلین  ڈالر ہے۔

روزنامہ ینی شفق نے "قومی جنگی طیارہ  2023   میں آسمانوں پر اڑان بھرے گا"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیر دفاع نورالدین جانیک لی نے  وزیر اعظم  بن علی یلدرم کے دورہ  برطانیہ کے دوران  ان  کی ہمراہی   کرتے ہوئے  اخباری نمائندوں کو ترک دفاعی صنعت  کے حوالے سے تازہ پیش رفت سے آگاہی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ  ٹی ایف۔ ایکس ترکی کے لیے  ایک اہم منصوبہ ہے جسے ہم  ممکنہ حد تک قلیل مدت کے اندر عملی جامہ پہنایا جائیگا، اس سلسلے میں کوئی تاخیری  نہیں ہوگی۔   اس کی تیاری کی قطعی تاریخ   تو فی الحال نہیں دی جا سکتی البتہ ہمارا ہدف سن 2023 ہے۔ جانیک لی نے کہا  یہ منصوبہ ترکی کی ضرورت کا   تقاضا  ہے۔  اس  حوالے سے کئی ملکوں سے ٹیکنالوجی کے حوالے سے مدد لی گئی ہے، خاصکر برطانیہ   اس منصوبے میں   ترکی کے ہمراہ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

 "مزید ایک ملک نے اسیل سان کا انتخاب کیا ہے"  کے زیر عنوان روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ ترک  صنعت اسیل سان کی جانب سے تیار کردہ    مستحکم اسلحہ نظام  نے  ترکی کے لیے برآمدات کا ایک نیا دروازہ کھولا  ہے۔ جنوبی کوریا  کی بحری جہازوں کی فرم  ہونڈائی  ہیوی انڈسٹریز نے سن   2016  میں فلپائنی بحری بیڑے کے ساتھ 2600 ٹن وزنی  فری گیٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک معاہدہ طے کیا تھا۔   اس کے   پلیٹ فارم کے سامنے والے حصے میں میزائل  لانچنگ پیڈ کو بھی نصب کیا جائیگا جس   کو ترک فرم  اسیل سان تیار کرے گی۔

روزنامہ حریت "انطالیہ  میں ہسپانوی   فنکار کا مظاہرہ" عنوان  کے تحت لکھتا ہے کہ  عالمی شہرت  یافتہ ہسپانوی  گلو کار لوز  Casal نے 18 ویں انٹرنیشنل انطالیہ پیانو میلے کے دائرہ کار  میں ایک کنسرٹ پیش کیا۔  کاسال نے  اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ  ترکی زبان میں  بات کرتے ہوئے  تماشائیوں کے دل جیت لیے۔ تماشائیوں کی زبردست داد حاصل کرنے والے فنکار نے تین بار اسٹیج کو لوٹتے ہوئے  دوبارہ گائیکی کی۔

 

 



متعللقہ خبریں