ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔11۔24

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔11۔24

854143
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔11۔24

روزنامہ خبر ترک نے " افرین میں ادلیب ماڈل " کے زیر عنوان لکھا ہے کہ   صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے شہر سوچی میں  سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ  ترکی، روس اور ایران کی طرف سے شروع کردہ آستانہ عمل کے دائرہ کار میں سوچی میں   منعقدہ  اجلاس میں  جھڑپوں سے پاک قرار دئیے گئے   علاقوں  سے متعلقہ فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے ۔  ہم ادلیب سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہے ہیں۔اس علاقے میں ہم نے  12 کنٹرول اور نگران چوکیاں قائم کرنی تھیں جن میں سے تین مکمل ہو گئی ہیں  ۔ شام  کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کے موضوع پر مطابقت پائی جاتی ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ  مسئلہ شام کا    ایسا حل تلاش کیا جائے جو شامی عوام کی  کے لیے قابل قبول  ہو۔ سوچی میں مذاکرات کے دوران شامی قومی ڈائیلاگ کانگریس کے مسئلے کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا گیا ہے ۔ تینوں ممالک مل کر یہ فیصلہ کریں گے کہ  کانگریس میں کونسے گروپوں کومدعو کیا جائے  ۔ کانگریس میں شام کے تمام  گروپوں کو مدعو کیا جائے گا   لیکن  پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے ۔

روزنامہ حریت  لکھتا ہے کہ ٹیکنالوجی اور موٹر سازی کے سیکٹر کے ملاپ سے اٹو موبائل کے سیکٹر کے خاتمے سے متعلقہ تبصروں کے بڑھ جانے  کے دور میں تین بڑی کمپنیوں نے  تعاون کا اعلان کیا ہے ۔ فرانکفرٹ اٹوموبائیل نمائش کا بھی اہتمام کرنے والی جرمن میسے فرانکفرٹ  اور برطانوی افسانوی فیسٹیویل کمپنی گڈ وڈ  اور ترکی کی انٹر سٹی کمپنی نے ایک مشترکہ پروجیکٹ پر دستخط کیے ہیں ۔   ان تینوں کمپنیوں کے تعاون سے ستمبر 2018 میں فیسٹیویل آف موٹرنگ نام سے انٹر سٹی استنبول پارک میں دنیا کی عظیم ترین گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  کی نمائش   کا اہتمام کیا جائے گا ۔

روزنامہ صباح نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں بتایا ہے کہ صدارتی محل میں   اچانک موسم کی تبدیلی کے بعد شروع ہونے والی قحط سالی سے نبٹنے کے  لیے انسانوں  کی جدوجہد کے موضوع پر بننے والی " گندم " نامی فلم کا گالا ہوا ۔ جس میں صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی شرکت کی ۔   صدر ایردوان نے کہا کہ ماحول کو نقصان پہنچانے والی ہر قسم کی ٹیکنالوجی با عزت انسانوں کو ہدف بنانے والا  ہتھیار ہے ۔

 روزنامہ  وطن  نے کھیلوں کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  استنبول میں فیفا کی رکن فیڈریشنز کے سربراہان اور اعلیٰ سطحی منتظمین کا فیفا فٹبال سربراہی اجلاس منعقد ہوا  ۔ اجلاس کے بعد فیفا  کے سربراہ گیانی انفنٹینو  نے کہا کہ ترکی کی 2024 یورپی فٹبال چیمپئن شپ کی امیدواری   کے لیے مہمانوازی کے بارے میں  مجھے فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے  لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ترکی2024 امیدواری کے لیے طلائی اور نقرئی تمغے حاصل کرئے گا ۔ وہ پہلی یا دوسری پوزیشن حاصل کرئے گا  کیونکہ  میں ترکی فٹبال کے انفراسٹرکچر اور نئے فٹبال اسٹیڈیم سے کافی متاثر ہوا ہوں۔  ترکی کی طرف سے 2024 میں امیدواری کا اعلان انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ ترکی بہترین مہمانوازی کے فرائض ادا کر سکتا ہے ۔



متعللقہ خبریں