ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.11.2017

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.11.2017

851168
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  20.11.2017

 

 روزنامہ  صباح   کی "   میرا مسئلہ نہیں ملک کا مسئلہ ہے"    کے زیر عنوان خبر کے مطابق   صدر   ایردوان  نے   بائے برُت    اسپورٹس کمپلیکس  میں آق پارٹی   کے چھٹے کنونشن  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ   نیٹو  کی مشقوں کے دوران   جمہوریہ ترکی کے بانی   غازی مصطفےٰ کمال  اتاترک اور  مجھے  ہدف بناتے ہوئے دراصل  ایک اسکینڈل   کو جنم دیا  گیا ہے۔ نیٹو  کی ان مشقوں کے دوران  نیٹو کے    حکام کے اصلی چہرے  کو دیکھنے کا موقع میسر آیا ہے۔  یہ میرا  یا میری پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پورے ترکی کا مسئلہ ہے۔

 

روزنامہ  حریت کی    " ترکی کی جانب سے نیٹو کو جواب"   کے زیر عنوان خبر کے مطابق  ترکی کے یورپی یونین کے امور کے  وزیر عمر چیلک  نے نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران "مصطفی ٰ کمال اتاترک اور صدر رجب طیب ایردوان  دشمنی" کے اسکینڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے پیش آنے کا طریقہ فیتو دہشت گرد تنظیم کے اختیار کردہ طریقے سے بہت مشابہہ ہے۔عمر چیلک نے کینیڈا میں منعقدہ 9 ویں ہالیفلیکس بین الاقوامی سکیورٹی فورم کے آخری دن اخباری نمائندوں  کے ساتھ بات چیت میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ فورم موئثر رہا اور اس میں امریکہ کے ساتھ تعلقات، مہاجرت اور شاہرائے ریشم  جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

 انھوں  نے کہا کہ اسلام اور دہشتگردی  کا مسئلہ موضوع بحث ہونے پر  دہشتگردی کو اسلام  کے ساتھ منسلک نہ کئے جانے بلکہ  دہشت گردی کو نہ تو کسی دوسری مذہب کے ساتھ اور نہ ہی اسلام کے ساتھ منسلک کئے جانے پر زور دیا گیا اور یہ چیز خوش کن ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے نیٹو مشقوں میں "اتاترک اور رجب طیب ایردوان" دشمنی سے متعلق معذرت طلب کی اور کہا کہ ایسی کوئی چیز قابل قبول نہیں ہو سکتی۔

عمر چیلک نے اس کے جواب میں کہا کہ دونوں شخصیات  کی توہین  کسی شکل میں بھی قبول نہیں کی جائے گی۔ واقعے کا سبب بننے والے افراد کو سزا دی جانی چاہیے۔

 

روزنامہ وطن  نے " تینوں ممالک  کا شام کے موضوع سے متعلق  اتفاق"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے  کہ   شام میں گزشتہ پانچ سالوں سے جاری  خانہ جنگی  کو ختم کروانے اور مسئلے کے پایئدار حل کے لیے  ترکی، ایران  اور روس  کے رہنما 22 نومبر کو  سوچی میں   بات چیت کریں گے۔  اس ملاقات  سے قبل   تینوں ممالک کے وزراء خارجہ   نے انطالیہ میں     ملاقات کی ہے  اور شام کے موضوع سے متعلق مطابقت پائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

 

روزنامہ سٹار  نے "  سمندر پر تیار کیا جانے والا دوسرا  ہوائی اڈہ  ریکارڈ مدت میں   تعمیر "  جلی سرخی کیساتھ مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی کے وزیر احمد اسلان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ریزے ۔ ارتوین میں  سمندر پر تیار کیا جانے والا ہوائی اڈہ     ترکی کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا بڑا  ہوائی اڈہ ہو گا  ۔ یہ آٹھ دس میٹر زیر سمندر ہو گا اور  ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ یہ ترکی کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے ۔

روزنامہ خبر ترک  لکھتا ہے کہ دنیا اور ترکی کے افسانوی ویٹ لفٹر نعیم سلیمان اولو کو  ہزاروں افراد نے اشکبار آنکھوں کیساتھ سپر د خاک کیا۔   ان کے ازلی یونانی  رقیب   والیروس لیونیدیس بھی ان کی نماز جنازہ  میں موجود تھے ۔ اس موقع پر انھوں نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ نعیم سلیمان ایک عظیم کھلاڑی تھے ۔ ان کی موت سے ہمیں سخت صدمہ ہوا ہے ۔ان کے ساتھ  مقابلہ کرنے کے لیے میں نے عزم و ہمت کے ساتھ سخت محنت کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔



متعللقہ خبریں