ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16.11.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16.11.17

848954
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16.11.17

*** روزنامہ خبر ترک " قطر اور  ترکی کے درمیان  10سمجھوتے طے پا گئے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان دورہ روس کے بعد قطر کے دورے پر تشریف لے گئے ، قطر پہنچنے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ صدر ایردوان نے قطر امارات ایوان میں الثانی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ ترکی۔ قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے بعد صدر ایردوان اور امیر قطر کی شرکت کے ساتھ  سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا۔  تقریب میں 10 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ طے پانے والے سمجھوتوں میں مرکزی بینکاری، سیاحت کے شعبے میں تعاون، دونوں ملکوں کے درمیان قانون کی تعلیم  میں تعاون، میٹرولوجی کے شعبے میں تعاون، بندرگاہوں  کے شعبے میں تعاون، سزاو انصاف کے شعبے میں تعاون، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون ،ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا قطر کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ساتھ تعاون اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

 

***ینی شفق " مقامی گاڑی کا ہدف " گلوبل کامیابی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیرِ سائنس، صنعت و ٹیکنالوجی فاروق اوزلو نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔   انہوں نے کہا کہ مقامی گاڑی کا ماڈل منظر عام پر آنے کے بعد ہم بھی اس کی خرید کے   آرڈر حاصل کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف گلوبل کامیابی  حاصل کرنا ہے ۔ عالمی سطح کی گاڑی تیار کی جائے گی۔ آٹو موبیل  سیکٹر میں مقامی پیداوار کا رجحان ترکی کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکہ اور نام کا ذکر کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا پہلے ہم اس کی ڈیزائینگ  مکمل کر لیں اور اس کی کارکردگی کا مشاہدہ کر لیں نام اور مارکہ کے بارے میں اس کے بعد سوچا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ گاڑی کا بہترین نام منتخب کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ صباح " بے روزگاری میں خوش کن اعداد و شمار" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات نے ماہِ اگست کے دوران لیبر پاور کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی بھر میں 15 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد میں بیروزگاری  کی تعداد ماہِ اگست میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے  کے مقابلے میں 89 ہزار افراد  کی کمی سے  3 ملین 4 لاکھ 4 ہزار رہ گئی ہے۔ اسی دورانیے میں بیروزگاری کی شرح 0.7 فیصد کم ہو کر  10.6 فیصد رہ گئی  ہے ۔

 

*** روزنامہ اسٹار " قومی طیارہ حُر جیٹ اپنی پہلی پرواز سال 2022 میں کرے گا" ترکی ایوی ایشن کے سیکٹر میں ایک اہم قدم اٹھانے کی تیاریاں کر رہا ہے نیو جنریشن  بنیادی تربیتی طیارے کے حُر کش جیٹ ورژن کے شروع کردہ جیٹ ورژن منصوبے میں طیارہ  اپنی پہلی پرواز سال 2022 میں کرے گا۔ دوبئی ائیر شو 2017 میں شرکت   کے دوران توساش  کے ڈائریکٹر جنرل تیمیل کوتیل نے حُر جیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ اپنی پہلی پرواز 2022 میں کرے گا اور ابھی ہم نے اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا کہ یہ سُپر سونک جیٹ واحد انجن والا ہو گا یا دو انجنوں والا۔

 

*** روزنامہ حریت "ترکی کی خواتین باسکٹ بال ٹیم پورے جوش میں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی  خواتین کی قومی باسکٹ بال  ٹیم نے 2019 یورپی چیمپئن شپ کے کوالیفائینگ میچوں کے B گروپ میں پولینڈ کی ٹیم کو 73۔53 سے شکست دے دی ہے ۔ اس کامیابی سے ٹیم نے  2 میچوں میں 2 پوائنٹ کی برتری  حاصل کر لی ہے ۔ ٹیم اس سے قبل ایستونیا کی ٹیم کو بھی 81۔56 سے شکست دے چکی ہے۔



متعللقہ خبریں