ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.11.2017

ترک ذرائع ابلاغ

841680
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.11.2017

*** روزنامہ صباح    کی  "               روسی اور ترک عوام       کی کانفرنس  ملتوی "       کے زیر عنوان  خبر کے مطابق  صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن   نے کہا ہے کہ آٹھ نومبر کو   روس کے شہر سوچی میں   شام سے متعلق کانفرنس  میں     روس کی جانب سے   دہشت گرد تنظیم  پی کے کے،  کی ایکسٹینشن   پی وائی ڈی  کو مدعو کیے جانے پر  روسی اور ترک عوام   کی کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔  روس کی جانب سے پی وائی ڈی  کو   مدعو  نہ کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد  آئندہ  کسی وقت اس کانفرنس کو منعقد کیا جائے گا ۔ ترکی  نے روس کی جانب سے  پی وائی ڈی کو  مدعو کیے جانے پر  اس  کانفرنس میں شرکت نہ کرنے  کے بارے میں روس کو متنبہ کردیا تھا  جس کے نتیجے میں اس کانفرنس  کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  حریت  نے  " خیر سگالی سفیر ترکی میں "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کی بین الاقوامی تنظیموں نے 1969ء  میں   استنبول میں پہلی بار  منعقد ہونے والے  اجلاس کے  اڑتالیس سال بعد  انطالیہ میں  اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں   189 ممالک    کے 600 کے لگ بھگ  حکام شرکت کررہے ہیں  اور اس اجلاس   کا موضوع ہے " انسانیت کی طاقت" اور یہ اجلاس   گیارہ نومبر   تک جاری   رہے گا۔ اجلاس میں   ترکی کی ہلالِ احمر کے چئیرمین  ڈاکٹر  کریم  کینیک  اور بین الاقوامی ریڈ کراس   کے صدور  اور ریڈ کراس  فیڈریشن کے صدور حصہ لے رہے ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  "  نے     سلوپی   میں فوجی مشقیں جاری"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   عراقی سرحد  حبور  سرحدی چوکی  سے تقریباً  3 کلو میٹر  کے فاصلے پر  فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی کے فوجی دستوں نے   18 ستمبر  سے اس علاقے میں  فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا  اور  وقفو ں  وقفوں سے  یہاں پر فوجی مشقوں کو جاری رکھا گیا اور مزید کچھ عرصے کے لیے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار  نے "  مقامی کیمرے ہی بارودی سرنگوں کا پتہ چلایا کریں گے"     کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    ترکی کی  حاجت تپے یونیورسٹی  نے مقامی سطح پر ایسا  کیمرہ   تیار  کیا ہے جو   بارودی سرنگوں  کا پتہ چلا سکے گا اور اس طرح  ان مقامی کیمروں کی مدد سے  بارودی سرنگوں کی  صفائی کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا۔

 

***روزنامہ   ینی شفق  نے "   مقامی   گاڑیوں   کے لیے   اندرونی منڈی"   کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان   نے گزشتہ ہفتے  مقامی سطح پر  گاڑی تیار کرنے کے جس منصوبے کا اعلان کیا تھا  اس  کے مطابق  ترکی میں تیار کی جانے والی گاڑیوں  کو پہلے مقامی سطح پر  فروخت کرنے  بند بست کیا جا رہا ہے۔  اخبار کے مطابق اس وقت   مختلف غیر ملکی فرموں کی   ترکی  میں تیار کردہ گاڑیوں  کی تعداد سات  لاکھ  بیس ہزار   تک پہنچ گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں