ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں26.10.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں26.10.17

834847
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں26.10.17

*** روزنامہ حریت " PKK کے خلاف مشترکہ جدوجہد" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں عراق کے صدر حیدر العبادی  کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عراقی فوج جو جدوجہد کر رہی ہے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں لیکن داعش سے صاف کی جانے والی جگہوں پر PKK کو جمانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا کہ عراق میں پی کے کے  کے ایک ساخت  کی شکل اختیار کرنے کے بارے میں ہمیں  علم ہے ۔ مثلاً قندیل اور سنجار جیسے علاقوں  میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی موجودگی   کی بات موضوع بحث ہے اور ان تمام جگہوں پر  ترکی کی حیثیت سے ہم جدو جہد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح " دو ہندسوں  کی شکل میں بڑھوتی کوئی سرپرائز نہیں ہو گی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ازمیر میں ایجئین اقتصادی فورم  سے خطاب میں کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کا 7 فیصد تک پہنچنا  کوئی  حیرت انگیز بات نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں ہم نے ترکی کی ترقی کی راہ ہموار کرنے والے نہایت اہم فیصلے کئے ہیں۔ ان فیصلوں کی بدولت بڑھوتی میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ترکی کا 2018 کا سال 2017 کے مقابلے میں زیادہ اچھا ہو گا اور سال کی تیسری تہائی میں ترکی جی۔20 ممالک میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک ہو گا۔ یہاں تک کہ ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کی شرح دو اعداد والے ہندسے  تک پہنچ جائے تو حیران نہ ہوں۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی GMO سے پاک کپاس  کی پیداواری  صلاحیت  میں نمبر ون" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی دنیا بھر میں روایتی طریقوں سے حاصل کردہ بیجوں کے ساتھ سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ملک ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی نے اپنے قیام کے ابتدائی سالوں میں کپاس  کی پیداوار کے لئے  تحقیقات کا آغاز کیا اور ان تحقیقات کی مدد سے کسی قسم کی جنیاتی تبدیلی کئے بغیر بیماریوں کے مقابل قوت مدافعت کی حامل، بلند پیداواری صلاحیت والی اور  کٹائی کی مشینوں کے ساتھ کٹائی کی جا سکنے والی کپاس کے بیجوں کو تیار کر رہا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " ترکی یورپی یونین  کے لئے موٹر  وہیکل کی برآمد میں پہلے نمبر پر " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کا آٹو موٹیو سیکٹر ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور نہایت مستحکم اور تواتر کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی حجم کے ساتھ ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی ، یورپی یونین کے لئے موٹر وہیکل کی برآمد  میں جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ جیسے برآمد کنندگان کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر  پر آ گیا ہے۔ یورپی یونین کے ممالک نے گذشتہ سال تقریباً 45.7  بلین یورو مالیت  کی 3.4 ملین موٹر وہیکل  برآمد کی تھیں۔



متعللقہ خبریں