ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں -16.10.2017

ترک ذرائع ابلاغ

827896
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  -16.10.2017

روزنامہ سٹار نے " تمام تر حالات کے باوجود یورپی یونین سے منہ نہیں موڑیں گے"  کی سرخی کے تحت  اپنی   خبر میں لکھا ہے کہ   نائب وزیراعظم  بیکر بوزداع  نے کہا ہے کہ  ترکی یورپی یونین کی مستقل رکنیت      حاصل کرنے کے لیے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے گا۔  انہوں نے کہا کہ ترکی نے سن 1960 سے یورپی یونین  کی رکنیت  حاصل کرنے کے لیے اپنی جدو جہد کو جاری رکھا ہوا ہے  اور ابھی تک   اس سلسلے  میں اسے کوئی  کامیابی  حاصل  نہیں  ہوئی ہے لیکن ترکی اس کے باوجود یورپی یونین کی رکنیت   حاصل کرنے کے لیے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے گا۔  انہوں نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کی قوت میں اضافے کا باعث بنے گا ۔

 

روزنامہ  حریت  نے " ترکی صومالیہ  کو ایمبولنس طیارہ روانہ کرے گا " کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو   میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے  جس میں 231 افراد جان بحق ہوگئے ہیں  ملبے تلے افراد کو نکالنے  اور ان کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے  ترکی نے فوری طور پر ایمبولنس طیارہ روانہ کیا ہے۔  ترکی نے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔  صدارتی ترجمان   ابراہیم قالن نے  اس سلسلے میں  بیان دیتے ہوئے  جان بحق افراد  کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔

 

روزنامہ  وطن نے "  زیتون کے تیل کی پیداوار میں نیا ریکارڈ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ایدریمیت چیمبر آف کامرس  کے صدر   جاہت  چتین  نے کہا ہے کہ ترکی نے زیتون کی پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور دنیا میں زیتون کے تیل کی پیداوار میں  ترکی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ ترکی جلد ہی تین لاکھ ٹن زیتون کے تیل کی پیداوار حاصل  کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ون ملک کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔

 

روزنامہ  صباح  نے "  ٹڑکش ڈرامے  کانز فلم فیسٹویل میں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی کی وزارتِ سیاحت و  ثقافت  کے تعاون سے   فرانس میں ہونے والے  2017 فیسٹویل میں  ترکی کے ڈرامے بھی پیش کیے جائیں گے۔  بڑی تعداد میں اس فیسٹویل میں ترک ڈرامے پیش کیے جانے اور ان کے اس فیسٹویل میں پوزیشن حاصل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق  نے "  میری اپنی بیٹیوں کی طرح دیکھ بھال کی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    کوریا کی جنگ  کو پیش کی جانے والی  فلم  آیلا   جس میں ترک فوجیوں کے ایک کورین  خاتون کی دیکھ بھال کے منظر کو حقیقی انداز میں پیش کیا گیا ہے کی ایکٹرس  ترکی تشریف لائی ہے اور اس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترک فوجیوں نے میری بہت اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جس کی وجہ سے  آج وہ  ترکی تشریف لارہی ہیں کیونکہ ترکی ان کا دوسرا وطن ہے۔

 



متعللقہ خبریں