ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔13

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔13

826345
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔13

 

روزنامہ سٹار نے " ایردوان کا مغرب کو پیغام "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوا ن کے صدارتی محل میں گورنروں  کے اجلاس سے خطاب کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے امریکہ سمیت پوری دنیا کو اہم پیغامات دئیے ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ ترکی ہر شعبے میں روز افزوں ترقی کر رہا ہے  اور بعض ممالک ترقی  کی منازل طے کرنے والے ایک  مستحکم  ترکی  کے وجود سے بے چینی محسوس  کرتے ہیں ۔ امریکہ اور ترکی کے درمیان ویزے کا بحران اس کی واضح مثال ہے ۔ ا ترکی کسی کا محتاج ملک نہیں  ہے ۔

 روزنامہ خبر ترک نے " مقامی ہتھیار امریکی ہتھیاروں سے زیادہ معیاری ہیں " جلی سرخی کیساتھ صدر ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے  لکھا ہے کہ   اب ترک پولیس  سیگ ساؤیر نامی ہتھیار استعمال نہیں کرئے گی  کیونکہ اب ترکی ان  ہتھیاروں کو خود  تیار کر  رہا ہے ۔ ایسے ہتھیاروں کو برآمد کرنے کی وجہ سے ہم سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ ان کے اس بیان کے بعد نظریں  غیر ملکی ہتھیاروں کی جگہ لینے ولے مقامی اور قومی منصوبوں پر مرکوز ہو گئی ہیں ۔ترکی  میں تیار ہونے والی  پیادہ رائفل ایم پی ٹی ۔76دیگر ممالک کی افواج کیطرف سے استعمال کی  جانے والی رائفلوں سے زیادہ خصوصیات کی حامل  ہے ۔ یہ رائفل نیٹو کے تمام  ٹسٹوں پر پورا اترتی ہے ۔

 روزنامہ صباح  نے "  امریکی قونصل خانے کے ملازم  کے فیتو سے روابط کی دستاویزات" عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ  امریکی سفیر جان باس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے استنبول قونصل خانے میں ملازمت کرنے والے اہلکار کے فیتو سے  مسلسل روابط سے متعلق ہمیں ابھی تک  کوئی دلیل نہیں ملی ہے  لیکن  روزنامہ صباح  نے گرفتار کیے جانے والے  جاسوس کے فیتو کے دہشت گردوں سے  ٹیلیفون  پر بات چیت  کا تمام ریکارڈ  حاصل کر لیا ہے  ۔  ان دلائل سے جاسوس کی   فیتو کے ارکین کیساتھ ہونے والی گفتگو کا  ہر منٹ سامنے آجا  تا ہے  ۔اب اس جاسوس کی بات چیت کی تفصیلات کو سامنا لانا باقی رہ گیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق  نے " ترکی ادلیب میں  جھڑپوں سے پاک علاقہ تشکیل دینے کے لیے حرکت میں آ گیا "  جلی سرخی کیساتھ  لکھا ہے کہ خصوصی  قوتوں  کیطرف سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کل رات پہلے فوجی دستے ادلیب پہنچ گئے ۔فوجی قافلہ داریت عزے قصبے میں داخل ہونے کے بعد  اپنی  آخری منزل   سٹریٹیجک اہمیت کے حامل علاقےبرکات پہاڑی     پر پہنچ گیا۔ ڈرون طیاروں نے فوجی قافلے کی حفاظت کی ۔ علاقے میں داخل ہونے کے بعد  شامی عوام نے ترک فوجیوں کا پر جوش   استقبال کیا ۔

روزنامہ وطن  نے    ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کے موضوع کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  حکومت سویڈن نے ترکی اور مقدونیہ  کی یورپی یونین میں رکنیت کی حمایت کو جاری رکھنے  کا اعلان کیا ہے۔حکومت کے سرکاری ویب سائٹ  کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن مشرقی یورپ ،مغربی بلقان اور ترکی کیساتھ اصلاحاتی تعاون کے نتیجے میں ہونے والے سٹریٹیجک معاہدے کے دائرہ کار میں  ان ممالک کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے  علاقے میں اقتصادی، ڈیموکریٹک اور ماحولیاتی نقطہ نظر سے ترقی میں مدد گار ہونے کا مقصد   رکھتا ہے ۔



متعللقہ خبریں