ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔09۔29

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔09۔29

816738
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔09۔29

روزنامہ حریت نے " ترکی اور روس کا شام سے متعلق مشترکہ موقف " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ صدر ایردوان کے ساتھ انقرہ میں صدر ولادیمر پوتن کیساتھ بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس  منعقد کی ۔صدر  ایردوان نے کہا کہ  مذاکرات میں  علاقائی و دو طرفہ تعلقات پر غورو خوض   کیا گیا ہے ۔  روس کے ساتھ شام اور عراق کی علاقائی سالمیت پر اتفاق رائے ہوا ہے ۔ انھوں نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتباہ کے باوجود ریفرنڈم کرانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مزید نقصان دہ غلطیاں کرنے سے اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ کسی کو علاقے کو آگ میں جھونکنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

صدر ترکی نے کہا کہ شامی بحران کے سیاسی حل کی تلاش کے لیے باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر صدر پوتن کے ساتھ مطابقت قائم ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں آئندہ کے ایام میں روس کے ساتھ شام کے حوالے سے تعاون اور رابطوں میں مزید گہرائی لائی جائیگی۔

روزنامہ خبر ترک  نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کی جانب سے کروائے جانے والے غیر قانونی  ریفرنڈم  سے متعلق وزیر اعظم بن علی یلدرم کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ  اگر ترکی کی سرحدوں اور قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ترکی اس کا منہ توڑ جواب دے گا ۔

 روزنامہ سٹار نے  وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلح ڈرون طیاروں سے دہشت گردوں کیخلاف فوجی کاروائیوں  میں ایک بھی ترک فوجی شہید نہیں ہوا ہے ۔ دہشت گردوں کے سٹریٹیجی اور حربے   ناکام ثابت ہو رہے ہیں  ۔تنظیم زوال پذیر ہے ۔حالیہ 30 برسوں میں  تنظیم میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔

روزنامہ ینی شفق نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے قومی درجہ بندی کے ادارے کے قیام کی جانب  پہلا ٹھوس قدم اٹھایا ہے ۔ نئے  درمیانی درجے کے پروگرام کے دائرہ کار میں  سب سے پہلے   درجہ بندی سے متعلق نئے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے سینٹرل رسک رجسٹریشن اتھارٹی  کو تشکیل دیا جائے  گا ۔ اس کے بعد قومی درجہ بندی کا ادارہ قائم کرنے کےلیے کوششوں کا آغاز کیا  جائے  گا ۔

روزنامہ صباح نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یو ای ایف اے یورپی لیگ گروپ میں   وکٹوریہ گو ماریس  کی میزبانی کرنےوالے ایٹیکا قونیہ سپورگروپ نے پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ ایٹیکا قونیہ سپور نے  وکٹوریہ گو ماریس  کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ہے ۔ یہ ایٹیکا قونیہ سپور کی یورپ میں حاصل کردہ پہلی کامیابی ہے ۔



متعللقہ خبریں