ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں28.09.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں28.09.17

816110
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں28.09.17

***روزنامہ صباح " انقرہ میں تاریخی سربراہی اجلاس" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوٹن  آج سرکاری دورے پر انقرہ تشریف لا رہے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ولادی میر پوٹن صدارتی سوشل کمپلیکس میں دو طرفہ مذاکرات کے بعد بین الوفود مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔ دونوں رہنما عالمی و علاقائی مسائل  کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  کے فروغ کے لئے تبادلہ خیالات کریں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " رخائن کے لئے ایک لاکھ افراد کا کیمپ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ نائب  وزیر اعظم رجب آق داع نے بنگلہ دیش میں روہینگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ روہینگیا مہاجرین سے ملاقات کے دوران آق داع نے ترکی کی طرف سے ایک لاکھ مہاجرین کی صلاحیت والے کیمپ کے قیام کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ترکی، بنگلہ دیش میں پانی کے کنویں  اور فیلڈ ہسپتال بھی قائم کرے گا۔

 

*** روزنامہ وطن " 911 کلو میٹر طویل ترک فصیل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد ،بیرونی ممالک سے نقل مکانی  اور اسمگلنگ  کے خلاف شام کی سرحد پر  تعمیر کی گئی اور دنیا کی تیسری طویل ترین دیوار مکمل ہو گئی ہے۔ دیوار میں ہر 30 میٹر کے فاصلے پر ایک سمارٹ ٹاور    کو آسیلسان  کے تیار کردہ اسلحے سے لیس کیا گیا ہے۔ دیوار کے ترکی کی طرف کے حصے میں سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ کے لئے ایک محفوظ راستہ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت " قدرتی گیس کے لئے ایک اور  دیو ہیکل ٹرمینل  آ رہا ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت توانائی و قدرتی وسائل ترکی کی قدرتی گیس کی رسد کو محفوظ بنانے کے لئے ایک اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی تیاریوں میں ہے۔ جاپان کی فرم  'Mitsui-OSK-Line ' MOL کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں BOTAŞ نے ٹرمینل کو کرائے پر لینے کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ دیوہیکل تیرتا ہوا ٹرمینل ماہِ نومبر میں کاروائیوں کا آغاز کر دے گا۔ وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے اس سے قبل کے بیانات میں کہا تھا کہ ترکی کی قدرتی گیس کی رسد کے تحفظ کے لئے رواں سال کے آخر میں ایک اور سویمر LNG ٹرمینل کام کا آغاز کر دے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار "حُرکُش کے لئے جیٹ پارٹنر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک مسلح افواج  کو مستحکم بنانے والے وقف  کے شراکت داروں  میں سے TUSAŞ نے وقف کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے دروازے  شہریوں کے لئے کھول دئیے۔ تقریب میں زائرین کو کمپنی کے جاری منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں نیو جنریشن بنیادی تربیتی طیارے 'حُرکش '  کے جیٹ ورژن  کے طور پر شروع کئے گئے' جیٹ حُر 'پروجیکٹ کے ماڈل کی بھی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر TUSAŞ کے ڈائریکٹر جنرل تیمل کوتیل  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حُر جیٹ  کا منصوبہ انتظامی کمیٹی سے منظور ہو گیا ہے اور اس کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں