ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.09.2017

ترک ذرائع ابلاغ

812164
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.09.2017

*** روزنامہ  وطن نے  صدر ایردوان اور متحدہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق اپنی خبر کو نمایا ں طور پر شائع کیا ہے۔  اخبا ر کے مطابق  اقوام  متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں  سالانہ اجلاس میں  شرکت کےلیے نیو یارک میں موجود صدر ایردوان نے  امریکی ہم منصب  ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی  ہے۔50 منٹ جاری اس ملاقات میں علاقائی  مسائل کے   پر امن حل کےلیے تعاون کے فروغ اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف نبرد آزمائی  کے عزم   پر اتفاق رائے  کا اظہار کیا گیا ۔ دونوں صدور نے  25 ستمبر کو ہونے والے  شمالی عراقی انتظامیہ میں ریفرنڈم کی مخالفت کرتےہوئے  اس کے سنگین نتائج برآمد ہونے کی نشاندہی کی ۔بعد ازاں صدر ایردوان نے  پریس کو بیان دیتےہوئے کہا کہ  صدر ٹرمپ  سے ملاقات سود مند رہی جس میں  ترک- امریکی تعلقات اور علاقائی و عالمی  مسائل پر تفصیلی بات چیت کرنے کا موقع ملا ۔اس موقع پر  صدر ٹرمپ نے نے کہا کہ صدر ایردوان سے ملاقات میرے لیے باعث ِ مسرت تھی ۔انہوں نے کہا کہ   ترکی اور امریکہ کے درمیان بڑے گہرے تعلقات موجود ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار  نے " قومی اسمبلی میں  سمندر پار فوجیوں کے بل کی منظوری کے لیے  اجلاس" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  شمالی عراق میں ریفرنڈم  پر بضد  عراقی کرد انتظامیہ کے سربراہ  برزانی  کے اس فیصلے کے خلاف  نئی پابندیاں لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔  ترکی کی کابینہ عراق  کو فوجی روانہ کرنے سے متعلق  فیصلے کو ترکی کی قومی اسمبلی   میں منظوری کے لیے بھیجے گی۔  دو  اکتوبر  کو  ترک فوجیوں کو غیر ممالک بھیجنے کی قرار داد کی مدت پوری ہو رہی ہے لیکن  25  ستمبر کو شمالی عراق میں ہونے والے ریفرنڈم کی وجہ سے  تری کی قومی اسمبلی میں وقت سے قبل ہی   منظوری حاصل کی جائے گی اور اس طرح  ہفتے کے روز ترکی کی قومی اسمبلی ا  ہنگامی اجلاس  بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے "      تیسری سہہ ماہی میں  شرح ترقی  چھ فیصد پہنچنے  پر ترکی دنیا کا نمبر  ون  ملک ہوگا"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر اقتصادیات   نہایت زیبکی چی  نے نیو یارک میں  پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی کی اقتصادیات میں گذشتہ سال  3.2 فیصد ترقی دیکھی گئی جبکہ سن 2017  کی پہلی سہہ ماہی میں ترقی کی شرح  5.2 فیصد رہی ہے  جبکہ  تیسری سہہ ماہی میں یہ شرح   چھ فیصد   تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے  اور اس طرح  شرح ترقی کے لحاظ سے ترکی  دنیا کا نمبر ون ملک بن جائے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق  نے " انرجی کے شعبے میں تعاون" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   روس کی توانائی  کمپنی"  Lukoil"  نے ترکی میں اپنے مزید چھ ڈسٹری بیوٹر زکے ناموں کا اعلان کردیا ہے  جس سے  روس کی توانائی کمپنی کے ترکی میں اپنے  بزنس کو مزید فروغ دینے کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔  اس  ترکی اور روس کے درمیان   توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا  آغاز ہو چکا ہے۔ ترکی روس کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ کی بھی حیثیت رکھتا ہے  اور اسی وجہ سے روس نے ترکی  میں توانائی کے شعبے میں گہری دلچسپی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ صباح نے " ترکی کا سب سے  بڑا طبی   مرکز ادانہ میں"  کی سرخی کے   تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ادانہ شہر  ہسپتال  نے شہر کے علاوہ شہر سے  دور دراز کے مقامات کے باسیوں کے لیے بھی طبی سہولتیں فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔  اس ہسپتال میں    تمام طرح کی    سہولتیں موجود ہیں  اور یہاں پر  جلے ہوئے مریضوں کے علاج و معالجہ کی جانب بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ ہسپتال کے    ڈپٹی سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر ابراہیم  ایتھم  اوز سوئے  نے کہا ہے کہ ادانہ شہر کا یہ ہسپتال علاقے کے سب سے بڑے طبی مرکز کی حیثیت اختیار  کرگیا ہے۔



متعللقہ خبریں