ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.09.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.09.17

811444
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.09.17

*** روزنامہ صباح "ہمیں  بیلسٹک میزائل کے لئے کام شروع کرنا چاہیے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نیو یارک میں بلوم برگ گلوبل ٹریڈ فورم میں   S-400  دفاعی میزائل سسٹم کے بارے میں بات کی کہ جسے ترکی ،روس سے خریدنے  کا پروگرام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمسایہ ملک شام کے پاس S-400 کی موجودگی مجھے بھی  S-400  یا S-500 یہاں تک کہ S-600 کا مالک بننے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ قدم اپنے دفاع کے لئے اٹھایا جانے والا ضروری قدم ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "ہوویٹزر توپیں تیار ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک مسلح افواج  نے کل بھی ہابُر سرحدی چوکی  کے قریب مشقوں کو جاری رکھا۔ مشقوں میں کثیر تعداد میں ٹینکوں اور فوجی  گاڑیوں کے ساتھ بھاری تعداد  میں  فوجی شامل ہیں ۔ مشقوں میں تعمیراتی مشینوں کی مدد سے مورچوں کو وسیع اور گہرا کر کے  ان میں بعض فوجی سامان کو نصب کیا گیا۔ فوجیوں کے لئے خیمے لگائے گئے۔ ہوئٹرز توپوں کو  155 قطر کے فائر کے لئے تیار حالت میں لانے سے متعلق تصاویر  شئیر کی گئیں۔

 

*** روزنامہ وطن " امریکہ کے لئے برآمداتی پُل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک تجارتی مرکز   کی نیو یارک کی برانچ کا آج افتتاح ہو رہا ہے۔ یہ برانچ ایمپائر اسٹیٹ  کی عمارت کے ساتھ ہو گی  اور ترک کمپنیوں  کو امریکہ کی دریافت کا موقع فراہم کرے گی۔ وزیر اقتصادیات  نہات ذیبک چی نے برانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک تجارتی مرکز ترک برآمد کاروں  کے امریکی منڈیوں  میں داخل  ہونے کے لئے ایک پُل کا کردار ادا کرے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار " قونیہ میں صوفیانہ موسیقی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی سمیت اسلامی جغرافیہ  کے ممالک سے  معروف صوفیانہ موسیقی کے فنکاروں کی شرکت سے 14 واں بین الاقوامی قونیہ صوفیانہ موسیقی  فیسٹیول"22 سے 30 ستمبر کو قونیہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ فیسٹیول مولانا ثقافتی مرکز سلطان ولد ہال میں منعقد ہو گا  اور 9 دن تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں