ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.09.2017

ترک ذرائع ابلاغ

805584
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.09.2017

***روزنامہ ینی شفق نے "  روس اور ایران کے ساتھ مکمل ہم آھنگی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  قازقستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد  وطن واپسی   پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے   صدر ایردوان نے کہا ہے کہ    آستانہ میں 14 ستمبر کو ادلیب کے بارے میں  ہونے والا سربراہی اجلاس بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اس وقت ادلیب کے بارے میں روس کے ساتھ  مکمل اہم آھنگی پائی جاتی ہے   جبکہ ماضی میں  یہ اہم آھنگی موجود نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت  روس کے  ساتھ اس موضوع کے بارے میں ذرہ بھر بھی کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔  ایران کے ساتھ   ہونے والے مذاکرات میں بھی ایسا کوئی موضوع زیر بحث نہیں آیا ہے  جس میں کوئی اختلاف پایا جاتا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ   مجھے امید ہے کہ آستانہ مذکرات کے بعد بھی  ان دونوں ممالک کے ساتھ  اسی طرح اہم آھنگی قائم رہے گی۔  ان ممالک کے ساتھ ہماری مثبت پیش  رفت جاری ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار   نے " آراکان کے لیے امدادی مہم" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر ایردوان  کی قیادت میں  آراکان کے مسلمانوں کے لیے امدادی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  نائب وزیراعظم رجب آقداع  نے حکومتِ بنگلہ دیش کے ساتھ آراکان کے مسلمانوں کو  مستقل بنیادوں پر امداد بہم پہنچانے کے لیے  مذاکرات شروع کردیے ہیں۔نائب وزیراعظم آقداع نے اس بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  ترک انسان  ہمیشہ ہی مظلوم  مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔  انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں  ترک عوام سے حاصل ہونے والی امداد کو جلد ہی آراکان کے مسلمانوں   پہنچایا جائے گا اور مزید  ترک عوام سے امداد حاصل کرنے کے لیے  امدادی مہم کو ویب سائٹ پر بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ویب سائٹ  کا ایڈریس دیتے ہوئے ترک باشندوں سے  دل کھول کر امداد دینے کی اپیل کی ہے۔ ویب سائٹ کا ایڈریس ہے

www.arakanasahibcik.org

 

***روزنامہ  حریت  نے " ایک انگریز کی نظر سے  سنوپ"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بی بی سی  کے رائٹرز میں سے  جوشوا ایلن  نے ترکی کے پرسکون شہر  سنوپ کو دیکھنے کے لیے ترکی کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے  اس شہر کے بارے میں لکھا ہے کہ  علاقے کے لوگ   مشہور یونانی فلاسفر   Diyojen سے بڑے متاثر ہیں جو اسی علاقے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے علاقے کے باسیوں  کو خوش ہونے کے طریقے بتائے تھے  جس کی وجہ سے یہ لوگ آج بھی خوش و خرم دکھائی دیتے ہیں۔ ایلن  نے علاقائی  خوبصورتی اور قدرتی خوبصورتی پر بھی اپنے مضمون میں روشنی ڈالی ہے اور لکھا ہے کہ   سنوپ کے باسی ایک دوسرے  کو اچھی طرح جانتے ہیں  اور گھل مل کر زندگی بسر کرتے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح دبئی  کی  کشش ماند پڑتی جارہی اور ترکی کی کشش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امسال  دبئی میں منعقد ہونے والے  سٹی سکیپ  گلوبل 2017  فیسٹویل  میں  مختلف فرموں  کو پہلی بار اپنے پراجیکٹ  فروخت کرنے کی اجازت دی گئی  لیکن یہ اجازت صرف دبئی ہی میں پراجیکٹ  تیار کرنے والی فرموں کو دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود اس بار اس فیسٹویل  میں وہ گرمجوشی نہیں دیکھی گئی ہے  جبکہ ترکی کے تیار کردہ پراجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا  اور ترکی میں غیر منقولہ جائداد کی خریدو فروخت  میں بڑی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ وطن  نے "  اصلی لحد  کو جعلی لحد کی جگہ رکھی جائے گا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ پرگ انٹیک شہر  سے غیر قانونی طور پر کھدائی کرکے  اسمگل کی جانے والی ہرکل کی لحد  کو 13 ستمبر کو  سوئٹزر لینڈ سے لاتے ہوئے  اس کے اصلی مقام پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔  ترکی کی وزارت سیاحت کے  حکام کو کل سوئٹزر لینڈ کے شہر   جینوا میں اس لحد  ان کے حوالے کردیا گیا۔  یہ لحد تقریباً  50 سال بعد اس کے اصلی مقام پر واپس  لائی جا رہی ہے جسے بعد میں انطالیہ میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں