ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں24.08.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں24.08.17

795930
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں24.08.17

*** روزنامہ خبر ترک " امریکہ کو فیتو اور PYD وارننگ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ ملاقات کی ۔  مذاکرات میں صدر ایردوان نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی شامی شاخ PYD کے ساتھ امریکی تعاون پر بے اطمینانی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی میں 15 جولائی کے بغاوت کے اقدام  میں ملوث دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ  کو ترکی کے حوالے نہ کئے جانے کی وجہ سے ترکی میں امریکہ مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔  امریکی وزیر دفاع کو عراقی علاقائی کرد انتظامیہ میں متوقع ریفرینڈم اور شام میں PYD کے زیر کنٹرول مقامی انتخابات کے بھی ناقابل قبول ہونے سے آگاہ کیا گیا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ شام میں داعش سے پاک کئے جانے والے علاقوں کو شامی عوام کے حوالے کئے جانے کی ضرورت ہے۔

 

*** روزنامہ وطن "ترکی اور ویتنام دو ترقی پذیر ڈنامک ملک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ویتنام میں اپنی مصروفیات کے دوران ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے ویتنامی ہم منصب نہوین شوآن فوک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم یلدرم نے کہا  کہ مذکورہ دورہ ویتنام اور ترکی کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق بعید کے اس علاقے میں ویتنام حالیہ سالوں میں نہایت اہم ترقیاتی  اقدامات کر رہا ہے۔ ترکی بھی ویتنام کی طرح ایک ترقی پذیر ڈنامک ملک ہے لہٰذا  دونوں ملکوں کے درمیان ایک مشابہت پائی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں کی آبادی تقریباً ایک جتنی اور ترقی کی شرح بلند ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " جوہری طب میں مقامی دور" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ترکی میں جوہری توانائی کو صرف توانائی کے شعبے میں  ہی نہیں طب، ٹیلی کمیونیکیشن ، سیٹلائٹ اور مواصلات کے شعبے میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ آلبائراک نے انقرہ میں ایک تنصیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ توانائی اور طب میں تعاون  کیا جا رہا ہے اور یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "قومی خلاء باز مرکز " کی سرخی کے ساتھ  شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع برصا میں  گیوک مین خلائی ایوی ایشن  اور تعلیمی مرکز   کا سنگ بنیاد رکھ دیا  گیا ہے۔ یہ مرکز دنیا کے پہلے 5 خلائی و ایوی ایشن مراکز میں سے ایک ہو گا۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں نائب وزیر اعظم فکری اشک نے بھی شرکت کی ۔ مرکز ،قومی خلاء بازوں کے لئے، ابتدائی قدم کے مراکز میں سے ایک ہو گا۔13 ہزار مربع میٹر  اراضی میں متوقع اس مرکز میں کشش ثقل سے آزاد جگہ، عمودی ہوا کی ٹنل  اور 154 انٹر ایکٹیو  تعلیمی میکانزم  جیسے حصے شامل ہوں گے۔ مرکز کے خلائی حصے میں کہکشاوں کے بارے میں معلومات موجود ہوں گی۔ یہ مرکز ترکی کے  خلاء کے مرکزی خیال کے ساتھ قائم ہونے والا پہلا تعلیمی مرکز ہو گا۔

 

*** روزنامہ حریت " یاسمین آدار عالمی چیمپئن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں خواتین کے 75 کلو کے مقابلے میں ترکی کی ریسلر یاسمین آدار  عالمی چیمپئن بن گئی ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ مقابلوں میں بیلا روس کی ریسلر  کو 4 کے مقابلے میں 5 پوائنٹ  سے شکست دے کر  یاسمین ترکی کی پہلی خاتون ریسلر چیمپئن بن گئی ہیں۔ تمغے کی تقسیم کی تقریب میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد ترکی کے سابقہ ریسلر ایردم یعیت نے یاسمین کو پھولوں اور منگنی کی رِنگ  کے ساتھ شادی کی پیشکش کی۔ قومی چیمپئن نے شادی کی پیشکش کو قبول کر لیا۔ ایردم یعیت کے منگنی کی رِنگ ان کی انگلی میں پہنانے کے بعد یاسمین، ایردم سے بغلگیر ہو گئیں۔ صدر رجب طیب ایردوان  نے بھی عالمی چیمپئن یاسمین آدار کو ٹیلی گراف کے ذریعے کامیابی کی  مبارکباد دی۔



متعللقہ خبریں