ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں03.07.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں03.07.17

783094
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں03.07.17

*** روزنامہ خبر ترک "3 کمانڈر تبدیل ہو گئے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم کی زیر قیادت اعلیٰ فوجی شوریٰ کے اجلا س میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کے رتبے میں کوئی فرق نہیں آیا۔ حلوصی آقار کے عہدے کی مدت سال 2019 میں پوری ہو رہی ہے۔ جنرل یاشار گُلیر جینڈر میری  کی کمانڈ کے عہدے سے برّی فوج کی کمانڈ کے عہدے پر منتقل ہو گئے ہیں۔ وائس ایڈمرل عدنان اوزبال بحریہ  کے اور جنرل حسن کیوچک آق یوز فضائیہ کے سربراہ  متعین ہوئے ہیں۔6 جرنیلوں اور ایڈمرلوں سمیت 61 کرنلوں کی ترقی کی گئی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح "ترکی پر اعتماد کا اظہار 3 دستخط" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے اقتصادیات میں ایک قابل اعتماد بندرگاہ ہونے کی عکاسی Eximbank کے تین اہم دستخطوں سے ہو  گئی ہے۔ چین سے 200 ملین ڈالر  قرضہ لینے اور لندن میں 635 ملین ڈالر کے لئے دستخط کرنے والے بینک نے اقوام متحدہ کے برآمداتی ادارے کے ساتھ تعاون کیا  ہے۔ بینک نے ماہِ جولائی میں مدت پوری ہونے والے سینڈیکیشن قرضے  کے 110 فیصد کی تجدید  کی۔ اس قرضے  میں یورپ سے 9، مشرق بعید سے 8، ترکی سے 4 اور خلیجی ممالک سے 2 مالیاتی اداروں سمیت کُل 23 بینکوں  اور مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں 4 بینکوں نے ترک ایگزائم بینک کی یورو سینڈیکیشنوں میں  پہلی دفعہ شرکت کی۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ثقافتی ماہی گیری میں ہم نے یونان کو پیچھے چھوڑ دیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ 2000 کے سالوں سے ترکی ثقافتی ماہی گیری میں اہم پیش رفت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور حالیہ سالوں میں ترکی  اپنی سرمایہ کاریوں میں اضافہ کر کے یورپ کے بڑے ترین ملک ناروے کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ ایک ملین ٹن پیداوار کے ساتھ یورپ میں نمبر ون ملک  ناروے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار ٹن کے ساتھ ترکی کا نمبر آتا ہے۔ ترکی میں ایک لاکھ 60 ہزار ٹن سمندری مچھلی  اور ایک لاکھ ٹن ٹراوٹ مچھلی پیدا کی جا رہی ہے۔ یونان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "فلسطینی ڈائیریکٹر جیوری کا سربراہ بن گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ایلیا سلیمان    54 ویں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول کے جیوری سربراہ متعین ہو گئے ہیں۔ یورپ کے اہم فیسٹیول میں ایوارڈ یافتہ یہ  فلسطینی ہدایتکار   کینز سمیت متعدد فیسٹیولوں کی جیوری میں شامل رہ چکے ہیں۔ انطالیہ فلم فیسٹیول 21 سے 27 جولائی کو منعقد ہو گا۔

 

*** روزنامہ وطن " قومی ٹیم لُوس کے حوالے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ فاتح تیریم  کے بعد ترکی فٹبال فیڈریشن  نے قومی ٹیم کے کوچ کا تعین کر دیا ہے۔ شینول گیوک  کے ساتھ کئے گئے مذاکرات کے بے ثمر رہنے کے بعد  فیڈریشن کے سربراہ یلدرم دیمیر اورین  نے کل رومانیہ کا دورہ کیا اور تجربہ کار کوچ مرچا لوچیسکو کے ساتھ تین سال کا سمجھوتہ طے کر دیا ہے۔ کل باقاعدہ دستخطوں کے بعد لوچیسکو اپنے فرائض کا آغاز کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں