ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.07.2017

ترک ذرائع ابلاغ

780828
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.07.2017

***روزنامہ  حریت نے " ترکی  کا امریکہ کے خلاف شدید ردِ عمل" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے امریکہ کے داعش مخالف جنگ امور کےنمائندہ خصوصی  بریٹ میک کرک کے ترکی کے خلاف  بیانات پرشدید  احتجاج  کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو  نے  مک گریک کے شامی شہر عدلیب   میں  دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی  کو ترکی سے وابستہ  کرنے پر مبنی  بیانات پر رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ"ان اشتعال انگیز   بیانات کی ہم  نے مذمت کی ہے۔ "مفتو اولو نے  مک گریک کے ایک تھنک ٹینک کو  دیے گئے انٹرویو  کے  حوالے سے  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا "امریکی  نمائندے   کے ان نازیبا بیانات کے خلاف  ایک اعلی سطحی جواب کے ساتھ مذمت کی گئی ہے۔"

 

***روزنامہ ینی شفق   نے " توانائی   ٹینڈر  تین اگست کو" کے زیر عنوان اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ    توانائی  سے متعلق  جس ٹینڈر کے جاری کرنے کا انتظار کیا جا رہا تھا اس کو تین اگست  کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  تجدید نو توانائی  کے محکمے کی جانب سے  جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق ترکی کے پانچ   مختلف علاقوں  میں  تجدید نو توانائی  کے ٹینڈر ز کھولے جا رہے ہیں جن سے  ایک ہزار پانچ سو میگا واٹ  بجلی حاصل کی جائے گی۔ اس ٹینڈر میں دنیا کی عظیم ترین فرموں کے حصہ لینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ حریت نے " الٹے گھر  کی  سیر کرنے  کے لیے تانتا بندھ گیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انطالیہ  کے سیاحتی مقام   کندو میں  دنیا کے 13ویں اور ترکی کے پہلے الٹے گھر  کی  سیر کرنے والے  سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انطالیہ کے علاقے  مرات پاشا  کی تحصیل   گیوزیل اوبا   میں  دو  سال قبل   تین سو مربع میٹر  اراضی  میں 85 مربع   میٹر رقبے پر تعمیر کیے جانے والے  الٹے گھر  کے  دروازے سب کے لیے کھولے جانے کے بعد اس  کی سیر کرنے والے افراد  میں غیر ملکی  سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 

***روزنامہ   صباح نے " ترکی فلموں میں گہری دلچسپی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ اٹلی میں منعقد ہونے والے  وینس فلم فیسٹویل  میں بڑی تعداد میں ترک فلموں کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ترک فلموں کے دنیا کے مختلف فلم فیسٹولز میں شرکت کی مسلسل  دعوت دی جا رہی ہے جس سے ترک فلموں میں  شائقین کی گہری دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔

 

***روزنامہ   سٹار  نے "  گولڈن   چلڈرن"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  سامسن میں منعقد ہونے والے   2017  معذور بچوں کے اولمپک  مقابلوں  میں ترکی  کے معذور بچوں کی فٹ بال ٹیم  نے  یوکرائن  کو  اضافی وقت میں  پنالٹی میں تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیتے ہوئے  چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔



متعللقہ خبریں