ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 24.07.2017

ترک ذرائع ابلاغ

776459
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 24.07.2017

سامعین  کرام روزنامہ صباح نے "  ترکی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری  جرمنی کی جانب سے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   جرمنی کی جانب سے   ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے باوجود  اس وقت سب سے زیادہ سرمایہ کاری  جرمن سرمایہ کاروں ہی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ اس  وقت ترکی میں  56 ہزار  غیر ملکی سرمایہ کار  فرمیں ترکی میں اپنے کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور  اس وقت  سات سو  بلین  لیرے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 

روزنامہ سٹار  نے " جرمن سیاح  ترکی کی سیاحت کو ترجیح دیتے ہیں" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  جرمن وزیر خارجہ  گیبریل  کے ترکی کے خلاف بیان کے باوجود جرمن باشندوں نے ترکی کی سیاحت کو ترجیح دینے  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  جرمنی کے سب سے بڑے ٹور آپریٹر گروپ  ایف ٹی  آئی  کے   ڈرایکٹر جنرل رالف  شیلر  نے کہا ہے کہ ترکی جانے والے سیاحوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی جرمن سیاحوں میں ترکی جانے سے متعلق کسی قسم  کا  کوئی خوف   یاخدشہ پایا جاتا ہے۔ اس لیے جب ترکی جانے والے سیاحوں کی تعداد  کا جائزہ لیا جاتا ہے تو اس میں اضافہ ہی دیکھا گیا ہے جو  گزشتہ سال کے مقابلے میں کافی  زیادہ ہے۔

 

روزنامہ   خبر ترک  نے "  پامک قلعے  انٹیک  حوض    میں سیاحوں کی گہری دلچسپی"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  یونیسکو عالمی میراث کی فہرست میں شامل  پامک قلعے انٹیک حوض  اس وقت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔  پامک قلعے میں 692ء میں  آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں  مسمار ہونے والے   ستونوں  کی وجہ سے  قائم ہونے والے   حوض  میں موسمِ گرما اور موسمِ سرما میں  36 سینٹی گریڈ تک  گرم پانی  سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے ۔ یہاں روزانہ  2 ہزار 400 سیاح  سیر کو آتے ہیں  اور حوض میں داخل ہوتے ہوئے پانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ  ینی شفق  نے " گیورمے میں  اندھوں کے لیے نظر آنے والی جیکٹ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  قونیا کے الیکٹریکل انجنئیر   علی   باش پنار  نے گیورمے میں اندھوں کے لیے  ایک ایسی  الیکٹرونک جیکٹ تیار کی ہے جسکے پہننے کے بعد یہ اندھا شخص  کسی چیز سے ٹکرائے بغیر اپنے پیدل سفر کو جاری رکھ سکتا ہے۔  اس  جیکٹ کا وزن  500  گرام ہے  اور   ہر اندھا شخص بغیر کسی  مشکل کے اس کو استعمال کرسکتا ہے۔  جیکٹ پہننے والا شخص کسی رکاوٹ کے  سامنے آنے کی صورت  میں جیکٹ میں  لرزش پیدا ہو جاتی ہے  اور اندھا شخص   لرزش کی  قوت  کے لحاظ سے  رکاوٹ کو پہلے ہی سے کتنی دور ہونے  سے آگاہ ہو جوجاتا  ہے۔

 

روزنامہ وطن نے " ترکی  کوارٹر فائنل میں" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   سامسن  میں ہونے والے سن 2017 معذوروں  کے اولمپک مقابلوں  میں ترکی  کی معذور   افرادکی فٹ بال ٹیم نے وینزویلا کو  صفر کے مقابلے میں تین گول  سے شکست دیتے ہوئے  کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اس کا مقابلہ  گروپ بی میں ایران کی ٹیم سے ہوگا۔  

 



متعللقہ خبریں