ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں29.06.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں29.06.17

761431
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں29.06.17

*** روزنامہ ینی شفق "ہم یہاں حل کے لئے آئے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کی زیر قیادت ترکی  کے وفد نے سوٹزر لینڈ کے شہر کارنز مونٹانا میں شروع ہونے والی قبرص  کانفرنس  کی پہلی نشست میں شرکت کی۔ وفد نے کانفرنس  میں مسئلہ قبرص  کے موضوع پر " تاریخی پس منظر میں ایک ہمہ گیر حل" کا  نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ وزیر خارجہ چاوش اولو نے کانفرنس کے پہلے دن اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم یہاں مسئلے کے حل کے لئے آئے ہیں۔ 50 سال سے جاری اس مسئلے کا اب حل ہونا ضروری ہے"۔ کانفرنس میں تمام موضوعات پر بیک وقت   غور کیا گیا اور ترکی نے جزیرے میں منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے اپنے نقطہ نظر پر ایک دفعہ پھر زور دیا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " ترکی محفوظ ترین بندر گاہ " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے مشیر اعلیٰ بیولنت گیدک لی نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکی میں سرمائے کا داخلہ جاری رہے گا اور آنے والے دنوں میں ہم مالیاتی منڈیوں میں زیادہ اچھے سرپرائزوں کا سامنا کریں گے"۔ بیولنت گیدک لی نے مزید کہا کہ اس وقت  سرمائے کے بہاو کے لئے ترکی ایک محفوظ ترین بندر گاہ ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "قطر میں صرف ترک کام کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ قطر میں حزب اقتدار کنبے الثانی  کے اراکین میں شامل  اور قطر کی معروف ترین تعمیراتی فرموں میں  سے 'شاراکہ ہولڈنگ' کے مالکان میں سے  شیخ عبدالعزیز بن احمد الثانی نے کہا ہے کہ " ہمارے لئے خلیج تعاون کونسل ختم ہو گئی ہے اور اب کے بعد ہم اپنے تمام منصوبے ترکی کے ساتھ طے کریں گے "شیخ عبداللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت خلیجی ممالک کی قطر پر لگائی گئی پابندیوں نے ہمیں نہایت مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کے بعد قطر خاص طور پر ترکی سے ، مشرق وسطی اور افریقی ممالک سے آنے والے مصنوعات کے لئے ایک مرکز کی شکل اختیار کر لے گا اور ہم ترک کمپنیوں کے لئے طبّی اور تعمیراتی شعبوں میں وسیع امکانات پیش کریں گے۔

 

*** روزنامہ وطن "3.5 ملین عرب سیاحوں کی آمد متوقع ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ حالیہ سالوں میں عرب سیاح تعطیلات گزرنے کے لئے  جوق در جوق ترکی کا رُخ کر رہے ہیں۔ رواں سال بھی 3.5 ملین عرب سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔ عرب سیاحوں کے ایک کنبے کا اوسط خرچ 3 ہزار ڈالر ہے جبکہ مغربی سیاحوں  کا خرچ 700 ڈالر تک ہوتا ہے۔ عرب ترک کاروباری حضرات کی سوسائٹی کے سربراہ جمال الدین کریم نے کہا ہے کہ حالیہ 3 سالوں میں 7 ملین عرب سیاح ترکی آئے اور اب عرب ممالک ترکی کو زیادہ قریب سے جانتے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح " نیند میں سانس کے رکنے کا حل ڈیوائس کی مدد سے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں انسانوں کے ایک بڑے حصے کو متاثر کرنے والا نیند میں دم گھٹنے کا سینڈروم ہے جس کا علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ سینڈروم کینسر، شوگر اور دل کی بیماریون کا سبب بن سکتا ہے۔ نیند میں دم گھٹنے کے سینڈروم کا علاج بوعاز اچی یونیورسٹی  کے پروفیسروں نے متعارف کروا دیا ہے۔ بائیو میڈیکل انجینئرنگ  انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں انسسٹنٹ پروفیسر اوزگُر کھاجا ترک ، اسسٹنٹ پروفیسر البرٹ گیوینش اور ڈاکٹریٹ کے طالبعلم صفا ذوالفقار کا تیارکردہ منہ کے اندر رکھنے کے آلے کی مدد سے اب بیماری کا با آسانی  علاج کیا جا سکے گا۔ اس آلے کی دنیا میں اور کوئی مثال نہیں ہے اور  یہ نیند میں کوئی خلل نہیں ڈالتا۔ آلہ خراٹے لینے کی شدت میں بھی بڑے پیمانے پر کمی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں