ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں22.06.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں22.06.17

757884
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں22.06.17

*** روزنامہ اسٹار "پہلی حاضری شہداء کے مزاروں پر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم کے 15 جولوئی کے حملے کے اقدام کی پہلی سالانہ یاد کے موقع پر بعض خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔11 جولائی کا پروگرام شہداء کی قبروں پر حاضری سے شروع ہو گا۔ اس دائرہ کار میں تمام اضلاع میں شہداء کے قبرستانوں میں حاضری دی جائے گی اور محافل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ پروگرام مختلف اضلاع میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کے ساتھ 16 جولائی تک جاری رہیں گے۔15 اور 16 جولائی کی رات انقرہ اور استنبول میں شہریوں کی شرکت سے رات کے وقت پہرہ دیا جائے گا۔ توقع ہے کہ استنبول کے باسفورس  پُل کی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان بھی شرکت کریں گے۔15 جولائی کو اسمبلی میں متوقع جنرل کمیٹی کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ15 جولائی کی تاریخ کو اسمبلی پر بمباری  کے وقت یعنی 2 بجکر 37 منٹ پر اس مقام پر حاضری دی جائے گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "ترکی نے غزہ کو تنہا نہیں چھوڑا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ پورے ماہِ رمضان میں ترکی غزہ کو ہر طرح کی امداد فراہم کرتا رہا ہے اور اب عید کے موقع پر بھی 10 ہزار ٹن امدادی سامان کے ساتھ شفق بحری جہاز اسرائیل کی اشڈوڈ   بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں 50 ہزار خوراک کے ڈبے5 ہزار ٹن آٹا، 100 ٹن بسکٹ اور کیک، 50 ہزار لباس کی مختلف اشیاء، ایک ہزار عید کے ملبوسات، 18 ہزار 100 کھلونے، 32 ہزار اسٹیشنری کے سیٹ اور بچوں کے لئے عید کے تحفے کے طور پر ایک ہزار 10 بائیسکل شامل ہیں۔ امدادی سامان کو جہاز سے اتارنے کے بعد غزہ لے جا کر ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ترکی ہلال احمر غزہ میں علاقے کا سب سے بڑا آفات و انسانی امداد کا لاجسٹک مرکز قائم کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ لاجسٹک مرکز کا افتتاح آئندہ سال کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ صباح " وزیر توانائی  آلبائراک کی شامی یتیموں کے ساتھ افطاری " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ  وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے انقرہ میں منعقدہ افطار پروگرام میں شامی یتیم بچوں کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اسریٰ آلبائراک اور بچے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افطاری کے بعد آلبائراک نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ، کچھ دیر کے لئے ان کے ساتھ بات چیت کی اور بعد ازاں بچوں کے ساتھ یادگاری تصویر اتروائی۔

 

*** روزنامہ وطن " موسم گرما کی تعطیلات کے لئے ترجیحات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا  ہے کہ موسم گرما کے آتے ہی مقامی و غیر ملکی سیاحوں نے تعطیلات  گزارنے کے لئے تفریحی مقامات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ انٹر نیٹ پر جن جگہوں کی سب سے زیادہ سرچ کی جا رہی ہے ان میں اپنے بے مثال قدرتی حسن ، بہترین آب  وہوا کے ساتھ ترکی کا بحر اسود کا علاقہ اور ریتلے بیچز اور نیلے سمندروں کے ساتھ بحر روم کا علاقہ سر فہرست ہیں۔ بحر اسود کے علاقے  میں سمیلا مناستر  ، اُزن جھیل کی چراگاہ، آئیدر چراگاہ اور سافران بولو کے ہٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں ۔دوسری طرف ترکی کے ہوٹلوں میں  مناسب قیمتوں  کے ساتھ بکنگ کے مواقع تا حال جاری  ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "UEFA کی طرف سے گالاٹا سرائے کے لئے بھر پور ستائش" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ UEFAنے 1955 ۔2017 کے سالوں کے درمیان یورپ کے کامیاب ترین 30 کلبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فہرست میں ترکی سے گلاٹا سرائے کلب بھی شامل ہے۔ ترکی کا نمائندہ  کلب فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہے۔ پہلے نمبر پر اسپین کی نمائندہ ٹیم رئیل میڈرڈ ، دوسرے نمبر پر جرمنی کی ٹیم بائرن میونخ جبکہ تیسرے نمبر پر بھی اسپین کی ٹیم بارسیلونا  ہے۔



متعللقہ خبریں