ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15.06.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15.06.17

753513
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15.06.17

*** روزنامہ حریت "ترکی کے ساتھ مضبوط تعلقات پر ہمیں فخر ہے" کی سرخی کےساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم الثانی کے چچا زاد  بھائی پرنس شیخ صحیم بن خالد الثانی نے کہا ہے کہ ہمیں قطر ۔ترکی تعلقات پر فخر ہے اور ترکی میں نئی سرمایہ کاریاں کی جائیں گی۔ شیخ صحیم نے کہا کہ ترکی اور قطر کے تعلقات میں فروغ کے لئے اس وقت بہت صلاحیت موجود ہے۔ خاص طور پر ترکی سے قطر کو خوراک، طبّی سامان اور تعمیراتی سامان کی برآمد کی جا سکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ترکی میں نئی سرمایہ کاریوں کی تلاش میں رہتے ہیں اس وقت بھی ایک ترک فرم کی شراکت سے قطر میں 1.4 بلین ریال مالیت  کا پولٹری فارم قائم کریں گے۔

 

*** روزنامہ صباح " ترک سیل  کی ایپلی کیشن نے اقوام متحدہ  کا ایوارڈ جیت لیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک سیل  کی ایپلی کیشن "مرحبا دنیا" نے اقوام متحدہ  کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن  سیکٹر  کے ادارے انٹر نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین  کی زیر قیادت منعقدہ WSIS پرائز 2017  میں ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ترک سیل کی طرف سے خاص طور پر شامی مہاجرین  سمیت عربی زبان  بولنے والے افراد کی مدد کے لئے شروع کی گئی ایپلی کیشن "مرحبا دنیا" کو "ثقافتی، نسلی و لسانی رنگا رنگی" کی کیٹیگری میں ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ترکی میں کروڑ  پتیوں کی تعداد 5 سال میں 2 گنا ہو جائے گی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ دنیا کی لیڈر انتظامیہ کنسلٹنگ  فرموں میں  سے "دی بوسٹن کنسلٹنگ گروپ" کی طرف سے رواں سال 7 ویں دفعہ شائع ہونے والی 2017 گلوبل ویلتھ رپورٹ کے مطابق دنیا میں افراد کی شخصی دولت  یعنی "گلوبل ویلتھ" سال 2016 میں 5.3 فیصد کے اضافے کے ساتھ 166.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی میں سال 2016 میں کروڑ پتیوں کی تعداد 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ توقع ہے کہ سال 2021 تک ترکی میں کروڑ پتیوں کی تعداد 61 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "کینسر کا مقامی علاج" کی سرخی  کے ساتھ لکھتا ہے کہ İLKO فارماسوٹیکل  اور سابانجی یونیورسٹی  کے نانو ٹیکنالوجی تحقیقات و اطلاقی مرکز  SUNUM  کی طرف سے کینسر کے علاج  میں استعمال کے لئے مقامی بائیوسیمیلر دوا کی تیاری کے لئے شروع کئے گئے SİMAB پروجیکٹ  کو ترکی کا سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیقی ادارہ TUBİTAK تعاون فراہم  کر رہا ہے۔  پروجیکٹ  کی تیاری میں 4 سال کا عرصہ لگے گا اور اس کے بعد ترکی بائیو ٹیکنالوجی منڈی کے ایک کردار کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار "بیراج میں فیشن شو کیا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کے دلچسپ  مقامات پر شو کرنے اور آئیفل ٹاور کو پوڈئیم میں تبدیل کرنے کی وجہ سے شہرت کی حامل فیشن پروڈیوسر جیسیکا مین آن نے 26 جون کو آریزونا میں متوقع موسم گرما فیشن شو  کے لئے ترک ڈیزائنر گُل نور گیونیش کا انتخاب کیا ہے۔ آن عالمی سطح پر انجینئرنگ کے  شاہکار کے طور پر پہچانے جانے والے ہوور بیراج پر فیشن شو کا انعقاد کریں گی اور انہوں نے اس فیشن شو کے انتظام و انصرام کے لئے ترک ڈیزائنر گیونیش کو مدعو کیا ہے۔ ڈیزائنر گیونیش آریزونا میں 6 ملبوسات پر مشتمل "میٹیس کولیکشن " کی نمائش کریں گی۔



متعللقہ خبریں