ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں08.06.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں08.06.17

748541
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں08.06.17

*** روزنامہ صباح " سوشل میڈیا سے قطر کے ساتھ تعاون " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ قطر ، عرب ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کا سامنا کر رہا ہے  اور ان حالات میں قطر کے ساتھ تعاون کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ٹویٹر سے کھولے جانےوالے ہیش ٹیگ  قطر اکیلا نہیں ہے  سے ملک کے لئے تعاون  کے پیغامات مل رہے ہیں۔ ٹویٹر سے شئیر کئے جانے والے پیغامات کچھ اس طرح ہیں "قطر  سے ترکی کو عثمانی سلام"، "ترکی ۔قطر بھائی بھائی"، "دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا"،" ترک ملت نے تاریخ بھر میں ضرورت محسوس کرنے والے بھائیوں کو نہ کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی تنہا چھوڑے گی" وغیرہ وغیرہ ۔اس وقت قطر تنہا نہیں ہے کا ہیش ٹیگ  ٹویٹر کے عمومی موضوعات میں ترکی کی فہرست میں  سرفہرست جبکہ عالمی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ بعض ٹویٹر  صارفین ترکی اور قطر کے پرچموں کے ساتھ پیغامات شئیر کر رہے ہیں جبکہ بعض صارفین انگریزی زبان میں Turkey with Qata یعنی ترکی قطر کے ساتھ ہے کا پیغام لکھ کر قطر کے ساتھ تعاون کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ اپریل میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 16.8 فیصد اضافے کے ساتھ 8 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ سال ماہِ اپریل میں استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار رہی۔ رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں استنبول آنے والے سیاحوں کی کُل تعداد 2 ملین 7 لاکھ 27 ہزار  رہی۔ رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں استنبول آنے والے سیاحوں میں جرمن سیاحوں کی شرح 9 فیصد،  ایرانی سیاحوں کی 7.2 فیصد، سعودی سیاحوں  کو 4.4 فیصد، روسیوں کی 4.2 فیصد، عراقیوں کی 4.0 فیصد، برطانویوں کی 3.6 فیصد، یوکرائنیوں کی 3.5 فیصد، فرانسیسیوں کی 3.3  فیصد، ڈچ کی 2.7 فیصد، امریکیوں کی 2.6  فیصد ، کویتیوں کی 2.2 فیصد، آذربائیجانیوں کی 2.2 فیصد ، الجزائیریوں کی 2.1 فیصد ، چینیوں کی 2 فیصد ، ترکمین 2 فیصد اور دیگر ممالک کے سیاحوں کی شرح 45 فیصد رہی۔

 

*** روزنامہ وطن " تعطیلات کے لئے ترکی جائیں " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ برطانوی روزنامے انڈی پینڈینٹ کی سیاحتی کالم نگار ایما تھامپسن نے اپنے کالم میں برطانوی شہریوں سے تعطیلات  کے لئے ترکی جانے کی اپیل کی ہے۔ تھامپسن نے خاص طور پر سیاحتی مقام فتحئیےا ور اس کے اطراف میں واقع لیجئین ٹریک ، تاریخی مقام کھایا کھوئے، پنارا  تاریخی شہر اور قدرتی اسپورٹس کو اپنے کالم میں جگہ دی ہے اور کہا ہے کہ فتحئیے ایک ایسی شاندار  تحصیل ہے کہ جو قدرتی حسن اور تاریخ کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے ۔ معروف برطانوی کالم نگار نے کہا ہے کہ "اس خوبصورتی سے محروم نہ رہیں"۔ سیاحتی ایجنٹوں کے مطابق فتحئیے آنے والے برطانوی سیاح یہاں سے بہت خوش اور مطمئن واپس لوٹے ہیں۔ یہاں 3 ہزار کے قریب برطانوی مستقل طور پر مقیم ہیں اور اب وہ فتحئیے کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار "مشرق کی تقدیر جیو تھرمل کے ذریعے بدلے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع آری کی تحصیل دیادین میں ملنے والے تقریباً 200 سینٹی گریڈ والے جیو تھرمل آبی وسائل سے استفادہ کر کے تحصیل میں جیوتھرمل زراعت پر منحصر صنعتی زون قائم کیا جائے گا ۔ اس صنعتی زون کی طفیل سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ کر کے علاقے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا ہدف قائم  کیا گیا ہے۔ جیو تھرمل کی وجہ سے یہاں بغیر زمین کے سبزیوں کی پیداوار کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔  روسیوں نے ابھی سے جیو تھرمل کے ذریعے متوقع سبزیوں کے پیداوار سے دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " رئیل  میڈرڈ کے اسٹار  فٹبالر کریم بینزیما نے استنبول میں افطار دعوت میں شرکت کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اسپین کے عالمی شہرت کے حامل کلب رئیل میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے فٹبالر کریم بینزیما نے افطار پروگرام میں شرکت کی ۔ الجزائر الاصل فرانسیسی فٹبالر پہلے فاتح میٹروپولیٹن بلدیہ  میں گئے اور بلدیہ  مئیر  مصطفیٰ دیمیر کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ یہاں بینزیما کو  فاتح کی تاریخ اور تاریخی آثار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔ ایک طویل ملاقات کے بعد بلدیہ مئیر مصطفیٰ دیمیر نے بینزیما کو سلیمانیہ جامع مسجد کا ماڈل تحفے میں پیش کیا۔ کریم بینزیما اور بلدیہ مئیر نے بعد ازاں ہاسیکی سلطان سوشل کمپلیکس میں لگائے گئے افطاری دستر خوان میں شرکت کی۔ شہریوں نے معروف فٹبالر کے لئے گہری دلچسپی اور جوش و خروش کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں