ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.06.2017

ترک ذرائع ابلاغ

746036
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.06.2017

***روزنامہ  حریت  کی  "راقہ کاروائی کا آغاز" کے زیر عنوان خبر کے مطابق  وزیراعظم بن   علی یلدرم  نے کہا ہے کہ شام کے لیے پہلے سے   تیار کردہ  راقہ فوجی آپریشن  کو دو اور تین  جون کی رات  کو شروع کردیا گیا  ۔  انہوں نے کہا کہ   اس بارے میں متحدہ امریکہ کو پہلے ہی سے باخبر کردیا گیا  تھا ۔ انہوں نے متحدہ امریکہ کی جانب سے  دہشت گرد تنظیم  پی کے کے،  کی شام میں موجود ایکسٹینشن پی وائی ڈی/وائی  پی جی  کی پشت پناہی  کے بارے میں کہا کہ  اس سے حکومت ترکی کو شدید دہچکا لگا ہے۔   انہوں نے کہا کہ    راقہ آپریشن کے بعد متحدہ امریکہ   کو  ان تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلقات  پر نظر ثانی کرنے پڑے گی۔

 

 

***روزنامہ  سٹار  نے " جرمنی کے وزیر خارجہ  گبرئیل  نے پی کے کے،  سے ہاتھ کھینچ لیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ   دہشت گرد تنظیم فیتو  اور پی کے کے، کے لیے ہمدردی رکھنے والے ملک   جرمنی  کے وزیر خارجہ  سیمگار گبرئیل  نے اپنے دورہ  ترکی سے قبل  روزنامہ  بلڈ  ایم  سونتانگ کو بیان دیتے ہوئے کہا  حکومتِ ترکی جرمنی سے  دہشت گرد  تنظیم  پی کے کے ، کے خلاف سخت اقدامات  اٹھانے کا مطالبہ   کررہی ہے ۔ پی کے کے،  جرمنی میں بھی دہشت گرد تنظیم کے طور پر  دیکھی جاتی ہے اور  اس تنظیم کے مالی وسائل  کو ختم  کرنے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں کیونکہ یہ سب کچھ  جرمنی  کے اپنے مفاد  میں ہے۔

 

***روزنامہ صباح نے " کسٹم یونین پر نظر ثانی"   کے زیر عنوان  اپنی خبر  میں لکھا ہے کہ  یورپی یونین  اور ترکی    13 جون  کو کسٹم  یونین   پر نظر ثانی کرنے   کے لیے یکجا ہو رہے ہیں۔ یورپی یونین کے ترکی کے امور کے سفیر  کرسچین برگر  نے کہا ہے کہ کسٹم یونین  پر نظر ثانی کرنے سے ترکی  کی ترقی کی رفتار میں 1٫3 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ   صدر ایردوان کے 25 مئی کو برسلز اجلاس میں شرکت کے دوران   ترکی اور یورپی یونین  کے درمیان نئے دور کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان  دہشت گردی کی اصطلاع کے بارے میں جو اختلافات پائے جاتے ہیں  ان کو بھی دور کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ترکی  کی صلاحیتوں کے بھر پور طریقے سے استعمال  کرنے کے حق میں ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  نے " صومالیہ امدادی سازو سامان لے جانے والا بحری جہاز سفر پر روانہ" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   صدر ایردوان کی  خواہش  پر  صومالیہ    کو  تیرہ ہزار  ٹن غذائی امداد روانہ کی جا رہی   ہے اور اس سلسلے میں مرسین کی بندر گاہ سے بحری جہاز صومالیہ روانہ ہوگیا ہے۔  اس موقع پر   نائب وزیراعظم   ویسی  قائے ناق   نے بیان دیتے ہوئے کہا  افریقہ جہاں روزانہ ہی  ہزاروں افراد ہلاک ہوتے ہیں  ترکی نے اپنے برادر ملک صومالیہ کو صرف غذا ہی روانہ نہیں کی ہے  بلکہ محبت   اور چاہت  کا پیغام بھی دیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے "  ترکی میں غیر ملکی فلموں کی شوٹنگ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی   میں بڑے پیمانے پر بھارتی اور ایرانی فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔  گزشتہ سال  ترکی میں  30 کے لگ بھگ غیر ملکی فلموں کی شوٹنگ کی گئی جبکہ امسال 50 سے زائد فلموں کی  شوٹنگ کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں