اخبارات کی جھلکیاں

24/05/17

738059
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ ینی شفق  نے  خبر دی ہے کہ    مانچسٹر حملے کے بعد نیٹو  نے  برسلز میں  ہنگامی سربراہی  اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں   صدر ایردوان بھی شریک ہونگے  جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں   ترکی   سے عدم تعاون   کی  نیٹو پالیسیوں پر تنقید کریں گے،اس کے علاوہ  وہ  شام میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کی  شاخ  پی وائی ڈی  کی مدد کرنے والے نیٹو رکن ممالک   کو بھی  اعتراض  کا نشانہ بناتےہوئے   اُن سے مدد   کا مطالبہ کریں گے۔  صدر ایردوان اجلاس کے دائرے کار  میں   یورپی یونین  کمیشن کے صدر یاں کلاڈ ینکر  اور یورپی کونسل کے صدر  ڈونالڈ ٹسک  سے بھی  ترکی۔یورپی یونین تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

 

 

***روزنامہ وطن نے  استنبول اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ  کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں خبر دی ہے کہ    استنبول کا بازار حصص  انڈیکس کی تاریخ میں پہلی بار  97 ہزار پوائنٹس عبور کر  گیا ہے ۔ عالمی زر منڈیوں کی کارکردگی کے بارے میں  تبصروں کے ماہر   سرمایہ کار مارک فابیر نے  کہا ہے کہ ترک  معاشی  ترقی امید افزا٫ ہے  اور اس کی کارکردگی زر منڈیوں کےلیے ایک مثال بنتا جا رہا ہے ۔گزشتہ سال  برازیل اور روس کی زر منڈیوں کی کارکردگی بہترین تھی  جبکہ لگتاہے کہ اس سال   ترکی   کا بازار حصص  عالمی معیشت میں بازی مار لے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک  نے  لکھاہے کہ  استنبول کا تیسرا ہوائی اڈہ ٹرکش ایئر لائنز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ یہ بیان  فضائی کمپنی کے افسر اعلی  اور بورڈ آف ڈاریکٹرز کے چیئر مین  ایلکر آئی جی  نے   دیتےہوئے کہا ہے کہ  اس ہوائی اڈے کی تکمیل سے  استنبول کی علاقائی اہمیت   مزید بڑھ جائے گی  جس کا سب سے زیادہ فائدہ ہماری قومی فضائی کمپنی کو ہوگا۔

 

*** روزنامہ حریت   کےمطابق  ٹی آر ٹی  کی ٹی وی فلم "پانی میں مچھلی" کی اداکارہ  نورشین دیمیر کو  فرانس میں منعقدہ نیس فلم فیسٹیول    میں  بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ  دیا گیا ہے۔ اس فلم کا مرکز خیال  ایک  ماہر پیراک  صفا٫ کے خیالات    کو حققیت کا روپ دینے پر مبنی ہے۔

 

***روزنامہ صباح  نے  خبر دی ہے کہ ہائی    اسکول کی ایک طالبہ نوال چام نے  قوت سماعت سے محروم  افراد کےلیے اشاروں کی زبان   کا ترجمہ کرنے والا ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے ۔

 مائیکرو سافٹ  کی جانب سے سال کی "بہترین   کمپیوٹر  سافٹ ویئر     پروگرامر" کا خطاب پانے والے نوال چام  کو  اب  اسٹینفورڈ یونیورسٹی   میں وظیفے کا بھی حقدار قرار دیا گیا ہے  جو کہ  جلد ہی  چار سالہ  کمپیوٹر  انجینیئرنگ  میں تعلیم حاصل کرنے کےلیے  امریکہ روانہ ہونگی ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں