ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں23.05.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں23.05.17

737772
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں23.05.17

*** روزنامہ صباح "آئیے پاسپورٹ کی پابندی کو ختم کر دیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ استنبول میں بحر اسود اقتصادی تعاون آرگنائزیشن KEİ کے اپنے قیام کی 25 ویں سالانہ یاد کے موقع پر منعقدہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب  طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاریوں  کے صحت مندانہ سطح پر جاری رہنے کے لئے جو پہلو بنیادی شرط کی حیثیت رکھتے ہیں وہ امن اور استحکام ہے۔ انہوں نے آرگنائزیشن کے رکن ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے محل وقوع والے بحر اسود کے حساس جغرافیے  کا امن، استحکام اور  رفاح کے ماحول میں رہنا ہم سب کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔ ترکی کے جارجیا اور یوکرائن کے  لئے پاسپورٹ کے بغیر  سفر  کا آغاز کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس  سہولت کو  تمام رکن ممالک تک  پھیلانا اور انسانوں کو ممکن حد تک ایک دوسرے کے قریب لانا چاہتے ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت "امریکہ کو سکیورٹی گارڈ نوٹس" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب کے گذشتہ ہفتے کے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں ترکی کے سفارت خانے  کی رہائشی عمارت کے سامنے جھگڑا ہونے کے بعد پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ترکی کی وزارت خارجہ نے کل انقرہ میں امریکہ کے سفیر جان باس کو طلب کر کے احتجاجی نوٹ پیش  کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی سفیر سے، امریکی پولیس کے سفارتی آداب  اور اصول و ضوابط کے خلاف اور جارحانہ رویّے کے خلاف،  زبانی اور تحریری  احتجاج کیا گیا ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں مذکورہ دن  پیش  آنے والے ایک اور واقعے کو بھی  اجاگر کیا ہے۔ بیان کے مطابق سفارت خانے کی رہائش گاہ کے سامنے ہونے والے جھگڑے میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے دو خصوصی سکیورٹی گارڈوں کو امریکی پولیس کی طرف سے حراست میں لیا گیا اور مختصر مدت کے بعد رہا کر دیا گیا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ماں کے جسم سے کرکری ہڈی سے کان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع غازی آنتپ میں پیدائشی طور پر کانوں سے محروم 22 سالہ امیت گل  کو ڈیڑھ سال قبل اس کی ماں کے بدن سے کرکری ہڈی کے اعصاب سے کان لگائے   گئے اور ڈیڑھ سال کے بعد علاج کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ غازی آنتیپ  یونیورسٹی کی طب فیکلٹی  کے شعبہ جراحی کے سربراہ پروفیسر مہمت متعاف نے کہا ہے کہ "یہ دنیا میں پہلا موقع ہے کہ کسی جاندار سے حاصل کردہ کرکری ہڈی کے اعصاب سے کامیاب آپریشن کیا گیا"۔

 

*** روزنامہ وطن "آپ بھی افسردہ نہ ہوں پاولوپولس" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے  کہ صدر رجب طیب ایردوان  کی، یونانی اور سرب نمائندوں کے ساتھ فینر باہچے فٹبال ٹیم کے بارے میں کی گئی ،گفتگو  نے  استنبول میں منعقدہ بحر اسود اقتصادی تعاون آرگنائزیشن کے اجلاس  پر دھاک بٹھا دی ہے۔ صدر ایردوان نے سربیا کے وزیر خارجہ ایویکا  داجج کے بعد اجلاس سے خطاب میں THY یورپی لیگ  کے فائنل میں فینر باہچے کے چیمپئن بننے کی یاد دہانی کروائی۔ فینر باہچے کے کوچ اور دو اہم کھلاڑیوں کے سرب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "داجج یہ کامیابی ہماری مشترکہ کامیابی ہے"۔ اس کے بعد صدر ایردوان اپنے یونانی ہم منصب 'پروکوپوس پاولوپولس' کی طرف پلٹے اور  کہا کہ "عزیز دوست آپ بھی افسردہ نہ ہوں کیونکہ کوستاس سولوکاس  یونانی ہے اور وہ بھی فینر باہچے کی طرف سے کھیلتا ہے۔ ان سب کھلاڑیوں کے باہمی اتحاد کے نتیجے میں فینر باہچے  ٹیم یورپی چیمپئن بن گئی ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "5 ہزار سالہ لگژری رہائشی سائٹ کی دریافت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع ازمیر کے علاقے بورنووا  میں جاری یاسی تیپے کھدائیوں  میں 5 ہزار سالہ قدیم ٹرویا تہذیب  کے آثار کی دریافت ہوئی ہے۔ آثار میں رہائشی مرکز  75 سے 80 مربع میٹر علاقے میں واقع ہے اور اپنے دور کے مطابق لگژری گھروں کو دو کمروں  کی اور سائٹ کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں