اخبارات کی جھلکیاں

17/05/17

733839
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ حریت    کےمطابق ، صدر رجب طیب ایردوان نے وائٹ ہاوس میں  امریکی صدر  ڈونالڈ ٹرمپ  سے  ملاقات میں پی وائی ڈی  اور گولن تنظیم کے خلاف اپنے تحفظات کا برملا اظہار کیا ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ  پی وائی ڈی  سے  تعلق رکھنا  عالمی معاہدوں  کی خلاف ورزی ہے  اور ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکہ،  فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کےلیے موثر اور فوری اقدام اٹھائے۔ٹرمپ نے بھی  کہا کہ امریکہ  پی کےکے  اور داعش جیسی تنظیموں کے خلاف ترکی سے تعاون جاری رکھے گا۔

 

 

*** روزنامہ  صباح  نے  صدر رجب طیب ایرودان کے بیان کو جگہ دیتےہوئے لکھا ہے  کہ"  ہمارے خطے میں  دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے "۔

 صدر ایردوان نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہی ۔اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد  مشترکہ اخباری کانفرنس کے  دوران     اس بات  پراتفاق کیا گیا کہ  داعش سمیت  دیگر دہشت گرد تنظِیموں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائے جائےگی  ۔

 

***روزنامہ ینی شفق   نے  خبر دی  ہے کہ  واشنگٹن میں امریکی  و ترک صدور  کی ملاقات   کو عالمی میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل رہی ۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات  کو اہم قرار دیتےہوئے کہا  کہ  مجھے  صدر ایردوان     کا خیر مقدم  کرتے ہوئے خوشی محسوس  ہو رہی ہے    اور امریکہ اور ترکی کے تعلقات کافی دیرپا ہیں ۔ صدر ایردوان نے بھی  دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتےہوئے کہا  کہ  پی کےکے اور پی وائی ڈی  کو اسلحے   کی فراہمی    ایک غیر مناسب فعل ہے جس سے پرہیز کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک کی خبر ہے کہ"  ترک  دولت  فنڈ  "کو  عالمی  دولت فنڈ کے فورم  کی رکنیت حاصل ہو گئی ہے ۔ترک فنڈ کے صدر   مہمت بوستان نے  کہا  ہے کہ اس رکنیت سے ہمیں عالمی سطح پر  اپنی  صلاحیتیں منوانے  کا موقع ملے گا۔ بوستان نے کہا کہ اس رکنیت کا قبول ہونا ہمارے ادارے  کےانتظامی ڈھانچے  کی استعداد اور اعلی کارکردگی  کا عملی ثبوت  بھی ہے ۔

 

***روزنامہ اسٹار   کے مطابق، ترک زراعت بینک   کو ریٹیل بینکر انٹرنیشنل کی جانب سے  منعقد ہونے والے"  2017 گلوبل ریٹیل بینکنگ ایوارڈز" کی تقریب میں  بہترین ڈیٹا کے استعمال  کا ایوارڈ  دیا گیا ۔

 زراعت بینک نے  ایک تحریری بیان میں کہا کہ   اس ایوارڈ   کا حصول اس بات کا ثمر ہے کہ  ہم اپنی تمام شاخوں میں  صارفین  کے قیمتی وقت کی بچت  کو اہمیت دینے سمیت   اعلی سہولیات بہم پہنچانے   میں کامیاب    ہیں۔

بینک کا مزید کہنا تھا کہ  صارفین  کے لیے  بینک  خدمات کےلیے انتظار کی مہلت  اوسطاً 3٫5 منٹ کےلگ بھگ ہے   ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں