ترکی کے اخبارات کی جھکیاں - 11.05.2017

ترک ذرائع ابلاغ

730295
ترکی کے اخبارات کی جھکیاں - 11.05.2017

*** روزنامہ  سٹار  نے"  امریکہ کو تاریخی انتباہ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  امریکہ کی جانب سے ترکی کی دہشت گرد تنظیم  پی وائی ڈی  کو اسلحے  کی ترسیل پر اپنے شدید  ردِ عمل کا اظہار کرنے والے  صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ ہمیں  توقع ہے کہ جلد ہی امریکہ اپنی اس غلطی کا احساس کرتے ہوئے  اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ اس بارے میں  سولہ مئی کو امریکہ کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں خود اس معاملے کو ایجنڈے پر لاؤں گا۔  انہوں نے کہا کہ اس قسم  کے اقدامات سے علاقہ جو پہلے ہی سے خطرے میں گھرا ہوا ہے کو مزید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ماضی میں اٹھائے  جانے والے اقدامات کیو جہ ہی سے شام کو اس صورتِ حال  سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے  ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہوئے سر الیون کے صدر  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ   شام اور عراق میں ہونے والی پیش رفت ترکی  کی قومی سلامتی پر اثر انداز ہوتی ہے۔  ہمارے اتحادیوں کو دہشت گردوں کا نہیں بلکہ   ہمارا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کویت کے دورے پرواپسی پر بیان دیتے ہوئے کہا  کہ اگر ترکی  سے صلاح مشورہ کیے بغیر   خطے کے بارے میں کوئی فیصلہ کررہا ہے تو  اسے اس کا خمیازہ اقتصادی لحاظ سے اور  جانی  نقصان کے لحاظ سے بھی اٹھانا پڑے گا۔

 

***روزنامہ  حریت نے "   یورپی یونین کو  ترکی کی جانب سے  تین اہم  اور واضح پیغامات" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   یورپی یونین کے امور کے وزیر  عمر چیلیک   نے کل یورپی  یونین کمیشن  کی نگرانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس  میں واضح طور پر کہا ہے کہ " مستقل رکنیت کے فارمولے کے علاوہ کوئی اور فارمولہ قابلِ قبول نہیں، مذاکرات کے نئے ابواب کو کھولا جائے اور کسٹم یونین  کے سمجھوتے کو نئی شکل عطا کی جائے۔  انہوں نے کہا کہ   یورپی یونین کے ساتھ مستقل رکنیت  کے دائرہ کار ہی کے  تحت مذاکرات کو جاری رکھا جائے ۔  انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ مذاکرات کے دائرہ کار میں نئے ابواب کو کھولا جائے  اور اس کے ساتھ ہی ساتھ  کسٹم یونین  کے سمجھوتے   کو نیا روپ عطا کیا جائے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے " اسٹاک ایکسچینج اور  منڈیوں میں تیزی جاری رہے گی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  استنبول اسٹاک ایکسچینج  کی ایگزیکٹو   کونسل  کے چئیرمین  ہمت قارا داع     نے کہا ہے کہ استنبول اسٹاک ایکسچینج   اور دیگر منڈیوں میں بڑی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا ہے  کہ اس وقت استنبول اسٹاک ایکسچینج میں  30 سے  ایک سو فیصد تک حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

***روزنامہ   صباح نے "  نیو یارک  کہانی کا آغاز" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    امریکہ کے شہر  نیو یارک میں بنائی جانے والی ترک فلم  کے پریمیر شو کو کل پیش کیا گیا ۔         اس فلم کے ڈائریکٹر    دووان  اؤزمیکیک  ہیں۔ یہ فلم انیس مئی کو ترکی اور  امریکہ میں  بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

***روزنامہ   ینی شفق      نے  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی کے محکمہ اعدا و شمار کے مطابق       ترکی میں   آبادی کا  69 فیصد  فیملی پر مشتمل  جبکہ   تنہا زندگی بسر کرنے والے افراد کی تعداد   14٫4 فیصد ہے  جس سے پتہ چلتا ہے  کہ ترکی میں خاندان کو بڑی       اہمیت دی جاتی  ہے  اور خاندان کو معاشرے میں ایک بنیادی اکائی کی حیثیت   حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں