ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.05.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.05.17

728773
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.05.17

*** روزنامہ ینی شفق  "القدس میں اذان خاموش نہیں ہو سکتی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں بین الاقوامی القدس اوقاف سوسائٹی  سے خطاب کیا۔ اسرائیل کے اذان کی ممانعت کی تیاریوں میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس موضوع کا ایجنڈے پر آنا ہی شرمناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم القدس کی فضاوں میں اذانیں خاموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر آپ کو اپنے عقیدے پر یقین ہے تو پھر آپ عقائد کی آزادی کی اجازت  دینے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ آپ ہماری اذان کی آواز سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ " القدس امت مسلمہ کا قبلہ اوّل اور پیغمبروں کا شہر ہے۔ تمام مسلمانوں کا حرمِ عزت  اور ناموس و وقار ہے۔ ہم القدس کو، القدس کے دعوے کو اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی برحق جدوجہد کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور القدس کے دوبارہ سے امن و امان  والے اور محفوظ مقام ہونے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح " یونان کے صدر نے صدر ایردوان کی دعوت قبول کر لی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یونان کے صدر پورکوپِس پاولوپولیس نے، بحر اسود ممالک  کے تعاون اجلاس کی 25 ویں سالانہ یاد  کی مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے بھیجے گئے دعوت نامے کو قبول کر لیا ہے۔ 22 مئی 2017 کو استنبول میں متوقع سربراہی اجلاس میں پاولوپولیس  کے شرکت کرنے کی صورت میں وہ ترکی کا دورہ کرنے والے یونان کے پہلے صدر ہوں گے۔

 

*** روزنامہ حریت " مقامی طیارے کے لئے بڑے پیمانے کی شراکت داری" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ تقریباً 60 سال سے کارکردگی دکھانے والے ترکی کے  قالے گروپ  اور طیارے کی موٹر کی پیداوار دینے والی عالمی نمبر ون فرموں  میں سے رولس رائس کے درمیان طیارے کی موٹر بنانے کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ طیارے کے موٹر کی پیداوار کے لئے ایک مشترکہ کمپنی بنانے کے لئے جاری تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ قائم کی جانے والی کمپنی کا 51 فیصد قالے گروپ  اور 49 فیصد رولس رائس  کا ہو گا۔ دونوں گروپوں کا ہدف ترکی کے قومی جنگی طیارے  TF-X  سمیت سول اور فوجی شعبے میں طیاروں کی موٹریں تیار کرنا ہے۔ مقامی موٹر کے ساتھ پہلی پرواز سال 2023 میں کئے جانے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " ریاض کے پروجیکٹ کے لئے ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے TAV-AL  عرب کنٹریکٹنگ  انٹرپرائزنگ  کی طرف سے ریاض میں تعمیر کئے گئے کنگ خالد ائیر پورٹ  ٹرمینل ۔5 کے پروجیکٹ کو جریدہ MEED کے کوالٹی ایوارڈ  فار پروجیکٹ مقابلے میں سال کے رسل و رسائل پروجیکٹ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ TAV کے ایگزیکٹیو  جنرل ثانی شین ایر نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل  ہمارے حما دائیر پورٹ   کے منصوبوں کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا ہے اور چھ خلیجی ممالک کے دارالحکومت میں واقع ائیر پورٹوں میں TAV کا کام موجود ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " یورپ نے ترک  پیکیج کو منتخب کیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ پیکیج  کی برآمد کنندہ یورپی منڈی میں ترک پیکیج نے معیار اور قربت کے ساتھ چینی فرموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سیکٹر  کے برآمدکنندہ   برآمدات کے 60 فیصد کو یورپی ممالک کے لئے برآمد کرتے ہیں۔ پیکیج سیکٹر  نے گذشتہ سال کی برآمدات  کو 13 فیصد اضافے کے ساتھ 3.8 بلین تک پہنچا دیا تھا اور یہ اضافہ رواں سال میں بھی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں