اخبارات کی جھلکیاں

12/04/17

710842
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ صباح   نے"  دہشت گردوں  کو  ترک سرحد کے قریب  تشہیر  کرنے کی اجازت  نہیں  "کے زیر عنوان  خبر میں  صدر  رجب طیب ایردوان کے  دورہ شانلی عرفا کا حوالہ دیا  ہے جس میں انہوں نے کہا کہ    دہشت گرد تنظیم کا نام خواہ داعش ہو یا پی کےکے،  کسی کو بھی ہماری سرحد  کے قریب  پروپیگینڈا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یہ ملک ہم نے کسی مذاکراتی میز پر مفاہمت کے نتیجے میں حاصل نہیں کیا بلکہ اس   کے وجود میں ہمارے بزرگوں   کا خون پسینہ شامل ہے ۔ صدر نے  دہشت گردوں کو متنبہ کرتےہوئے کہا  کہ اگر  وہ   ہماری سرحدوں  سے دور نہ گئےتو  فوجی کاروائی جاری رہے گی ۔

 

***روزنامہ اسٹار  نے   خبر دی  ہے کہ  صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  الجزیرہ    انگلش    کو دیئے گئے انٹر ویو میں مغرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ   یورپ میں  اس وقت  بنیاد  پرستی اپنے عروج پر ہے  جو کہ  اپنے مفادات کی خاطر  دہشتگردوں کی آماج گاہ بھی بنا ہوا ہے اس کے علاوہ  یورپ میں بسے ترکوں  اور دیگر   قومیتوں کے خلاف بھی اُس کا رویہ غیر اخلاقی ہے ،اگر یورپ  نے  اپنا قبلہ درست کرلیا تو ہمارے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں وگر   موجودہ صورت حال میں یہ مشکل نظر آتا ہے۔

*** روزنامہ  ینی شفق  وزیر مواصلات و جہاز رانی و خبر رسانی  احمد ارسلان     کے ایک بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  تیز رفتار ٹرین  کا جال بچھانے کےلیے  ہماری وزارت دن رات کام کر رہی ہے  جس سے مشرقی و مغربی حصوں   کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  خوش قسمتی سے ترکی   کا محل وقوع ایشیا و مغرب   کے درمیان واقع ہے جس  کا ہمیں بھرپور سیاسی ،اقتصادی و تجارتی  فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

 

*** روزنامہ خبر ترک کےمطابق ، امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے ٹرکش ایئر لائنز کی پروازوں  میں مسافروں   کےلیے موبائل فونز اور دیگر برقی آلات   لانے     کی ممانعت    کا جو فیصلہ کیا گیا تھا  اس کےلیے اب  ترک  قومی فضائی کمپنی   نے حل نکال لیا  ہے ۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اگر   انتظار  گاہ تک  موبائل فون   کا استعمال کرنے کے بعد حکام کو اس کی خبر دیں تو  فوری طور پر موبائل فون کو طیارے کے  کارگو شعبے کو  روانہ کر دیا جائے گا اور یہی صورت حال اگر دوران پرواز    پیش آئی  تو  موبائل فون کو طیارے کے   ایک محفوظ حصے میں رکھا جائے گا۔

 

***" امریکی دوا ساز ادارے     کی باگ دوڑ اب ایک ترک کے ہاتھ میں"  یہ سرخی روزنامی حریت نے  لگاتے ہوئے خبر دی ہے کہ مشہور امریکی دوا ساز کمپنی فائزر     کے  شعبہ"  بنیادی  صحت"   کے افسر اعلی کی کرسی  پر  برق گوُر دوعان   کو  فائز کیا گیا ہے۔ یہ شعبہ کمپنی کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے  جس  کا ُکل کاروبار 52 ارب ڈالرز کے مساوی  ہے جس کا  10 فیصد اس شعبے سے  وابستہ ہے ۔  گور دوعان   اس سے پیشتر کمپنی کے  مختلف شعبوں   میں اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں جن کا  نوجوانوں کو کہنا  ہے کہ "ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار"۔

 

 

 



متعللقہ خبریں