ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں11.04.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں11.04.17

710296
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں11.04.17

*** روزنامہ ینی شفق "منی ایکسچینج مارکیٹوں میں جوش و خروش" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ استنبول اسٹاک مارکیٹ نے کل دن کا آغاز 88 ہزار 765 پوائنٹ کے ساتھ کیا اور طاقتور خرید کے ساتھ 3.1 فیصد اضافے سے 91 ہزار 240 پوائنٹ پر  دن کو بند کیا۔  مارکیٹ کا یہ اختتام حالیہ 27 ماہ کی بلند ترین  شرح کا اختتام تھا۔ تیز رفتار بڑھوتی کے بعد امریکہ کے مورگن سٹینلے  بینک نے آئینی تبدیلی پر مبنی ریفرینڈم  سے متعلق مثبت رپورٹ دی ہے ۔ یہ رپورٹ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی موڈیز کے، ترکی کی اقتصادیات میں سال 2017 کے بعد کی بڑھوتی کی توقعات پر نظر ثانی کرنے میں موئثر ثابت ہوئی ہے۔ ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات ذیبک چی  نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں نے ریفرینڈم کے بارے میں نہایت مضبوط سروے کروائے ہیں اور رواں ہفتے کے آخر سے ہم نے اس کے نتائج حاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

 

***روزنامہ وطن " ترکی کے اُڑان بھرنے کی تاریخ واضح ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ ناجی آبال نے کہا ہے کہ سال 2017 کی پہلی تہائی میں پیداوار اور تجارت  کے پہیوں نے زیادہ بہتر شکل میں گھومنا شروع کر دیا ہے لیکن حقیقی سرمایہ کاریاں 16 اپریل سے بعد شروع ہوں گی۔ آبال نے کہا کہ انٹرپرائزروں  نے اپنی سرمایہ کاریوں کے ثمرات کی وصولی  کے لئے  5 سے 7 سال کے ایک عرصے کا تعین کیا ہے اور مستقبل میں پیش آ سکنے والے حالات کا ہدف قائم کیا ہے۔ آبال نے کہا ہے کہ 16 اپریل کے بعد 5 سال کے عرصے میں حکومتی تبدیلی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا اور یہ چیز کاروباری حضرات کے اعتماد کے لئے ایک  اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی سرمایہ کاریاں ماہِ اپریل کے بعد سے شروع ہوں گی۔

 

*** روزنامہ صباح "دنیا کے بڑے ترین ائیر پورٹ ' استنبول ائیر پورٹ ' کی تعمیر نصف حد تک مکمل ہو گئی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ استنبول کا نیا ائیر پورٹ مکمل ہونے پر دنیا کا سب سے بڑا ائیر پورٹ اور ترکی کا بڑا ترین انفراسٹرکچر ہو گا۔ ائیر پورٹ  کی 50 فیصد تعمیر مکمل ہونے کے موقع پر ائیر پورٹ کے لئے ایک نئی اشتہاری فلم تیار کی گئی ہے۔ "یہ ائیر پورٹ ہم سب کے لئے" کے زیر عنوان تیار کئے جانے والے اشتہار کو پہلے سوشل میڈیا  کے چینلوں پر نشر کیا گیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر۔ اشتہار میں جو پیغام پہنچایا گیا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ "ہمارے خیالات اور ہمارے دل حدوں سے آزاد ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بڑے  شاہکاروں کی تخلیق کے لئے بڑا سوچنے کی ضرورت ہے۔  ہم نے اس  یقین کے ساتھ کہ کرہّ ارضی  کا بڑا ترین  ائیر پورٹ ہم سب کا ہو،  مضبوط اور بڑے ترکی کے لئے کام کیا ہے اور اپنے راستے کے نصف تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ اپنے پہلے مرحلے میں 28 فروری 2018 کو خدمات کا آغاز کر دے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ترکی اور سوشل میڈیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ فیس بک، چین اور بھارت کے بعد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا (سائبر) ملک ہے۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب  کمپنیاں اپنی برآمدات کے  لئے دنیا کی بڑی ترین منڈیوں کی اور اپنے قدم مضبوط شکل میں جمانے کے لئے راستوں کی تلاش میں ہیں سرحدوں سے آزاد فیس بُک نامی اس (سائبر) ملک میں اپنی مصنوعات کو فروخت کرنا ایک ایسا بنیادی سوال ہے کہ جو حالیہ  تین چار سالوں سے کمپنیوں کے ذہنوں میں کلبلا رہا ہے۔44 ملین کے فیس بُک صارفین  اور دنیا کی نوجوان ترین آبادی کے ساتھ ترکی، صارفین کے ساتھ رابطے اور مصنوعات کی اڈاپٹیشن کے اعتبار سے نہایت صلاحیت کا حامل  ملک ہے۔ ترکی میں  ہر ماہ 41 ملین افراد موبائل ٹیلی فونز کے ذریعے فیس بُک میں داخل ہوتے ہیں ۔ اب دنیا کے بڑے بڑے مارکہ سوشل میڈیا  کے ذریعے انسانوں تک پہنچنے  کی کوششوں میں ہیں اور اس شعبے میں ترکی بڑے پیمانے پر صلاحیت کا حامل ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار"میں، ترکی کے خلاف نسلیت پرستانہ روّیے کا مظاہرہ کرنے والے یورپ سے شرمندگی محسوس کرتا ہوں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے لئے یورپ کے روّیے پر تنقید کرتے ہوئے فرانسیسی پیانسٹ  اور دھن نواز سٹیفین بیلٹ نے کہا ہے کہ جب موضوع بحث ترکی ہو تو یورپ اپنی تمام اقدار کو فراموش کر دیتا ہے اور مستقل دروغ گوئی کر کے گروہ بندی کی فضاء تشکیل دینا شروع کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یورپ سے شرمندگی  محسوس کرتا ہوں۔ ترکی کے خلاف ایک خوفناک سیناریو تیار کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے بیلٹ نے کہا کہ یورپ میں لوگوں کو مسلمانوں سے خوفزدہ کرنے کے لئے اسکوائروں کا استعمال کیا جا رہا ہے مسلمان ۔ عیسائی جھڑپ شروع کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیلٹ نے کہا کہ یورپ کے عوام بُرے سیاست دانوں سے بیزار ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں