ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔03۔31

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔03۔31

703136
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔03۔31

 

روزنامہ خبر ترک نے " یا اپنے آپ کوحوالے کرو یا پھر ملک ترک کر دو " کے زیر عنوان صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دی ہے ۔ صدر ایردوان نے ماردن میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  دہشت گردی  کیخلاف جدوجہد کے  موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے  کردی مسئلے کو حل کرنے کے لیے سلسلہ مذاکرات شروع کیا لیکن انھوں نے بموں سے حملے کیے اور شہروں کی گلیوں میں خندقیں کھودیں۔کردی، سریانی اور عرب بھائیوں کیساتھ  ان کا یہ سلوک  ناقابل قبول ہے ۔ اب اس ملک میں کوئی بھی دہشت گرد باقی نہیں رہے گا ۔ہم انھیں دہشت گرد کاروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے  ۔ان دہشت گردوں کے لیے  پشمان ہو کر اپنے آپ کو سلامتی قوتوں کے حوالے کرنے یا پھر ملک کو ترک کر دینے کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں ہے ۔

روزنامہ  وطن  لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کا دورہ کرنے والے امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کیساتھ ملاقات میں شام اور عراق کی صورتحال اور  داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جدوجہد میں مشترکہ قدم اٹھانے جیسے موضوعات کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے اپنے اس انتباہ کا اعادہ کیا کہ داعش کیخلاف جدوجہد میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی شام میں شاخ پی وائے ڈی  کو استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس سے علاقے پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔  دہشت گردی کیخلاف مشروع گروہوں کیساتھ مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ ینی شفق   لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے ترکی کا دورہ کرنے والے امریکہ کے وزیر خارجہ ٹلر سن کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو داعش کے خلاف جدوجہد کے لیے کسی دوسری تنظیم کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ترکی کیساتھ مل کر جدوجہد کی جا سکتی ہے ۔ اگر 68 ممالک اور نیٹو دس بیس ہزار ارکین رکھنے والی ایک دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے سے قاصر  ہیں  اور کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کی مدد حاصل کرتے ہیں تو پھر ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے  ۔ ہم داعش کو ختم کر سکتے ہیں ۔ہم مستقبل میں شام میں امن و استحکام کے قیام اور سیاسی حل اور داعش کیخلاف جدوجہد میں اپنے حلیف ملک امریکہ کیساتھ گہرا تعاون  کرنا چاہتے ہیں ۔

 روزنامہ صباح  نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم سے پہلے ترکی کےخلاف جو منفی پروپگنڈا شروع کیا گیا تھا  وہ ناکام رہا ہے  کیونکہ ترکی میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کی تعداد میں  اضافہ ہوا ہے ۔ داخلی منڈی میں اقتصادی انڈیکس 5 فیصد اضافے کیساتھ 96٫1 تک پہنچ گیا ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کار ترکی کی سرٹیفیکیٹس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔

 مرکزی بینک کیطرف سے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکیوں  کی  داخلی منڈی میں  سرٹیفیکیٹس اور بانڈ کی خرید 398 میلین ڈالر کیساتھ حالیہ چھ ماہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ 2009 سے مسلسل یورپ کا  وسعت پانےوالے صبیحہ گوکچین ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے ٹرمینل کو جامع بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچ جانے کے بعد ٹرمینل  میں  مسافروں کی تعداد  سالانہ 6 میلین تک بڑھ جائے گی ۔



متعللقہ خبریں