اخبارات کی جھلکیاں

22/03/17

696521
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ  صباح    نے   صدر رجب طیب ایردوان کے   ایک بیان کو جگہ دی ہے   جس میں انہوں نے    کہا کہ  یورپ     ترکی کی  خوشحالی  سے  ہراساں ہے  ۔ انہوں نے  کہا کہ ہم سن 2023کے اپنے اہداف   تک ضرور پہنچیں گے جس کے نتیجے میں  ملکی قومی آمدنی 2  کھرب  ڈالر اور فی کس آمدنی  25 ہزار امریکی ڈالر  ہو جائے گی ۔صدر نے کہا کہ   ہمارا عزم ہے کہ ترکی کو  دنیا کی 10 بہترین اقتصادی منڈیوں میں شامل کیا جا سکے  اور یورپ ہوشیار رہے،  ہم  اپنی دفاعی ،صنعتی ،طبی،مواصلاتی اور توانائی جیسے شعبوں  میں  ترقی کے ساتھ  اس کا مقابلہ کرنے کےلیے آ رہے ہیں۔

 

*** روز نامہ ینی شفق نے"  فتح اللہ گولن کو گرفتار کرو  "کے زیر عنوان   خبر میں لکھا ہے کہ   وزیر قانون  بکر بوزداع نے  امریکی وزیر انصاف  جیف سیشنز   سے گزشتہ روز ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران  زور دیا کہ  وہ  فتح اللہ گولن   کو گرفتارکرتےہوئے ترکی کے حوالے کریں  اس بارے میں امریکہ میں موجود وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی  امریکی وزیر انصاف سے ملاقات کے دوران یہ معاملہ اٹھایا ۔

 

 

*** روزنامہ اسٹار نے  "برطانوی کمپنیاں  مشرقی بعید کے بجائے  ترکی   راغب  "کے زیر عنوان  لکھتا ہے کہ  برطانوی  ایوان تجارت  کے صدر کرس گونٹ   نے  بتایا ہے کہ  کچھ عرصے قبل تک  برطانوی کمپنیاں   مصنوعات کی خریداری کےلیے  بھارت، چین اور  جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا رخ کرتی تھیں جنہوں نے اب  ترکی کا رخ اختیار کر رکھا ہے  کیونکہ اُنہیں کم وقت میں بہتر  اور معیاری  مصنوعات  مل جاتی ہیں۔ گونٹ نے مزید بتایا کہ  برطانوی کمپنیوں نے  حالیہ دس سالوں میں  20 ارب  پاونڈز    کی  سرمایہ  کاری  ترکی میں کی ہے  جن کا خیال ہے کہ   ترکی  اس خطے میں     سرمایہ کاری کےلیے ایک بہترین ملک ہے ۔

 

 

***روزنامہ وطن    نے  ،اقوام متحدہ کا اعلان ،قبرص میں ماہ ستمبر میں ریفرنڈم ہوگا  کے زیر عنوان خبر دی ہے  جس میں تحریر ہے کہ  جنوبی قبرص کےلیڈر نیکوس اناستاسیادیس   کے باعث التوا٫ کا شکار قبرصی مذاکرات   اقوام متحدہ کی کوششوں سے دوبارہ شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امور قبرص کے  خصوصی نمائندہ ایسپین بارتھ آئیڈ نے ایک لائحہ عمل ترتیب دیا ہے جس کے نتیجے میں مذاکرات کا آغاز جولائی کے مہینے میں اور  ماہ ستمبر میں    عوامی ریفرنڈم   کروایا جائے گا  ۔

 

 

***روزنامہ حریت    کے مطابق ،ترک ضلع  بال کثیر  کے قصبے ایدرے مت میں  واقع تاریخی شہر آنتان دروس سے  متعلق ایک نیا منصوبہ  شروع ہو رہا ہے ۔  محققین کا کہنا ہے کہ  یہ وہ شہر ہے کہ جہاں دنیا کا  پہلا مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا  اور  شہر روم کے بانی آئیناس نے یہاں  بحری جہاز بھی   تعمیر کروائے تھے  لہذا اب کی بار ترک وزارت ثقافت    4 تا 7 مئی کے درمیان   اس علاقے سے وابستہ منصوبے   کے بارے میں  اہم اعلان کرے گی ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں