ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.02.2017

ترک ذرائع ابلاغ

681677
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.02.2017

*** روزنامہ  ینی شفق نے " راقہ پر قبضے کی تیاری " کی سرخی کےتحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   راقہ کو داعش کے چنگل سے بچانے کے لیے  صدر  رجب طیب ایردوان ، وزیر قومی دفاع  فکری اِشک اور مسلح افواج  کے سربراہ   جنرل  حلوصی    آقار  نے ایک اجلاس میں غور کیا گیا ۔ اس سے قبل متحدہ امریکہ اور  ترکی کے درمیان   گزشتہ 42 روز سے  راقہ کی صورتِ حال  پر غور کیا جاتا رہا ہے اور اب راقہ کے آپریشن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔  اخبار کے     مطابق متحدہ امریکہ کی وزارتِ دفاع   راقہ کے  فوجی آپریشن کے بارے میں  اپنے پلان کو   حکوتِ ترکی کو پیش کرے گی۔ اس فوجی آپریشن کے موقع پر    ترک اور  آزاد شامی فوج کے  6 ہزار کے لگ بھگ  فوجیوں کےشرکت  کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ    صباح نے " الباب میں جرابلوس کی طرز کا ماڈل  "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   دہشت گرد تنظیم  داعش  سے نجات دلائے جانے والے شہر الباب   پر بھی جرابلوس کی طرز کے ماڈل  پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق اس سلسلے میں سب سے پہلے  علاقے کے لیے  تمام  ضروری اشیا  ء کو بہم پہنچایا جائے گا اور تمام ضروری  طبی سازو سامان اور امداد فراہم کی جائے  گی۔  علاقے میں نوجوانوں      کو روز گار  رفراہم کرنے کے لیے پولیس میں بھی بھرتی کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ   خبر ترک  نے " جدید  شاہراہ ریشم  کے لیے   تاریخی اجلاس"  کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   چین کے صدر مملکت شی جن پنگ  نے جدید شاہراہ ریشم کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے  14 تا 15 پندرہ مئی   دارالحکومت بجنگ میں ہونے والے اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو بھی   شرکت کی دعوت  دی ہے۔ ترکی اس منصوبے میں بڑی گہری دلچسپی لے رہا ہے اور چین کے ساتھ اس کے انفرا سٹریکچر کو تیار  کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

***روزنامہ   سٹار نے "  یورپی یونین  کو برآمدات میں  60 فیصد اضافہ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  اقتصادیات کے وزیر  نہایت زیبک چی  نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ کسٹم یونین کے سمجھوتے  کے نئے سر سے طے پانے کی صورت میں یورپی یونین کے ساتھ ترکی  کی برآمدات میں 49 سے ساٹھ فیصد تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امسال کے آخر تک یا اگلے سال تک   زراعت،  خدمات، تجارت   اور دیگر شعبوں  کے بارے میں      تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  وطن  نے " روسی سیاح اس سال وقت سے قبل ترکی کی سیاحت  کے لیے آئیں گے"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی میں ماہ جون،  جولائی، اور اگست میں  آنے والے روسی سیاح اس بار شیڈول سے پہلے ہی  ترکی سیر کو آئیں گے۔  روس کی سیاحتی ایجنسیوں نے اس بار وقت سے قبل ہی   اپنی بکنگ  کروالی ہے  اور ترکی آنے والے  سیاحوں کی تعداد میں امسال بڑی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔  روسی سیاح اس بار  بھی ہمیشہ کی طرح  انطالیہ  قیام کو ترجیح دیں گے۔  سن 2014-2015 کے سیزن میں ترکی    آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد   ساڑھے چار ملین تھی  لیکن اس بار اس وقت تک صرف انطالیہ آنے والے روسی  سیاحوں کی تعداد چار ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔



متعللقہ خبریں