ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.02.2017

ترک ذرائع ابلاغ

680904
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.02.2017

*** روزنامہ      ینی شفق  نے " صدارتی نظام کے بارے میں موثر حکمتِ عملی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی کو  عالمی  سطح پر   زیادہ مضبوط  ملک بنانے  کے لیے  آئین کی  اٹھارہ شقوں    میں  جو ترامیم    کی گئی ہیں  ان کے بارے میں سولہ اپریل  کو عوامی ریفرنڈم کروایا جا رہا ہے۔  نئے آئین   میں  ملک کے نئے صدارتی نظام  میں  ترکی کی خارجہ پالیسی   کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ  ساتھ  زیادہ  موثر بنایا جائے گا اور بین الاقوامی بحرانوں کے موقع پر   موثر اقدامات  اٹھائے جاسکیں گے۔  نئے دور میں ترکی   کے نیٹو کے اندر کردار  کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی اور ترکی کی  اقتصادی پالیسی کو  جانبر کرتے ہوئے   غیر ملکی سرمایہ کاری  کو  فروغ دیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  خبر ترک   کی " ترک حکام نے تعلقات  کے کشیدہ ہونے کے دوران بھی  بہت اچھا سلوک کیا" کے زیر عنوان  خبر کے مطابق   اسرائیل  کے  ترکی میں موجود نمائندئے کوہن  نے کہا ہے کہ   ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات  کشیدہ ہونے کے دور میں بھی ترک حکام نے اسرائیلی   سفارتکاروں سے بڑا اچھا  سلوک  کیا ۔  انہوں نے کہا کہ   اسرائیل کے وزیر اعظم  بنیا مین  نتان یا ہو  نے ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان  کو ٹیلی فون کرتے ہوئے   فریڈم  فلوٹیلا واقعے پر معذرت کی تھی  اور ان  تعلقات کو  بہتر بنایا تھا۔

 

***روزنامہ  وطن  نے " سرحد پر   زیر تعمیر دیوار  کا نصف حصہ مکمل کرلیا گیا"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   وزارتِ اعظمیٰ کی ہاؤسنگ  سوسائٹی  توکی   نے اعلان کیا ہے کہ   شام کی سرحدوں پر تعمیر کی جانے والی   511 کلو میٹر طویل  دیوار کے نصف حصے کو  مکمل کرلیا گیا ہے۔  توکی کے سربراہ   ایرگیون    طوران  نے کہا ہے کہ  مکمل کیے جانے والے دیوار کے حصے پر باڑ بھی لگا دی گئی ہے۔  علاوہ ازیں دیوار   میں مختلف مقامات پر چوکیا ں  بھی تعمیر کردی گئی ہیں۔

 

***روزنامہ حریت  نے " ترکی   میں  ٹائر  کی صنعت ترقی کی راہ پر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی  میں ٹائر   انڈسٹری بڑی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے   حالانکہ ترکی کو بین الاقوامی  سطح پر  رقابت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  اخبار کے مطابق  صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی   کو  عالمی برانڈ کا روپ اختیار کرنے کے لیے  گلوبل سطح پر  کم از کم دس مختلف  برانڈ  کا مالک ہونے کی ضرورت ہے۔  

 

***روزنامہ سٹار      نے"  فلمی فیسٹویل"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   امسال 5 تا  15  اپریل کو   منعقد ہونے والے   36 ویں ا ستنبول   فلم فیسٹویل    مختلف ممالک  کی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔   اس فلمی فیسٹویل میں زیادہ  ثقافتی لحاظ سے  اہمیت کےحامل شاہکاروں  کو   نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں