ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔02۔17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔02۔17

674736
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔02۔17

روزنامہ سٹار نے " راکا کے لیے اہم اجلاس " کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے وزیر دفاع فکری اشک نے برسلز میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں پورے الباب کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل جاری ہے ۔ آزاد شامی فوج اور ترک فوجی داعش کے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ترکی الباب پر قبضے کے بعد منبیچ اور راکا میں کاروائی کو اولیت دے گا  ۔ ترکی کا دورہ کرنےوالے  امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفلڈ آج انقرہ میں ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل حلوصی اقار کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے راکا کاروائی کا فیصلہ کریں گے اور فنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے ۔

روزنامہ صباح نے " خلیج کا بنیادی ڈھانچہ ترکوں کو امانت "  جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ 34 برسوں سے 113 ممالک میں 335 ارب ڈالر کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ترکی کا  تعمیراتی سیکٹر   ٹریڈ مارک بننے کی راہ پر تیزی کیساتھ گامزن ہے ۔ ترک ٹھیکہ دار کمپنیوں نے  سعودی عرب  کے شہر    مکہ مکرمہ ،جدہ ،شاہ عبداللہ اقتصادی شہر اور مدینہ کو ایک دوسرے سے ملانے والی 450 کلومیٹر طویل حرمین تیز رفتار ریل منصوبے کے دائرہ کار میں  مدینہ   ٹرین اسٹیشن کو مکمل کر کے سعودی عرب کے  حوالے کر دیا ہے ۔ 1908 میں حجاز ریلوے لائن  کے لیے پہلا تاریخی ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کے بعد اب دوبارہ ترک ٹھیکہ دار کمپنیوں  نے  مدینہ شریف میں دوسرا  ریلوے اسٹیشن تعمیر کیا ہے ۔صدر رجب طیب ایردو ان  جو ان دنوں سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں  مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کرنے کے بعد مدینہ ریلوے اسٹیشن بھی تشریف لے گئے ۔

روزنامہ حریت نے اقتصادی صفحے میں سائینس ،صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر فاروق اوز لو کے بیان کو جگہ دیتے  ہوئے   لکھا  ہے کہ  آئندہ ہفتے اکانومی کارڈینیشن کمیٹی کو پیش کیے جانے والے پیداواری اصلاحاتی پیکیج کیساتھ انڈسٹریل زون قائم کرنے کی راہیں  کھل جائیں گی ۔  سنگاپور میں یورونگ جزیرے میں قائم انڈسٹریل زون سے ملتے جلتے علاقے ترابزون  میں فلیوس  ،جنوبی مرمرا میں بالکسیر  ،بحیرہ ایجین میں چاندارلی اور آدانہ میں جیہون انڈسٹریل زون قائم کیے جائیں گے ۔ اگر سنگا پور میں انڈسٹریل زون 50 ارب  ڈالرکی بکری کر سکتا ہے تو ترکی میں 25 ارب ڈالر  کی بکری ہو سکتی ہے۔

روزنامہ وطن   کے مطابق  دینیز بینک کے گورنر حاقان آتش نے کہا ہے کہ ترکی کا مرکزی بینک عنقریب ہی روبل سے ری سکونٹ کریڈٹ  دینا شروع کر دے گا ۔ دریں اثناء   چین کیساتھ اسکی کی کرنسی یوان کیساتھ  آدائیگی کا معاہدہ  بھی طے ہو گیا ہے ۔  روسی کرنسی کیساتھ ری سکونٹ کریڈٹ   لینے سے سیاحتی ایجنسیوں کو بڑا فائدہ حاصل ہو گا ۔

روزنامہ خبر ترک نے" ترک طالبہ کیطرف سے تیار  زرعی روبوٹ کو دوسرا انعام " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ تائیوان انٹر نیشنل سائینس فئیر میں ترکی کی نمائندگی کرنے والی ہائی اسکول کی طالبہ آلارا گولیر نے توہوم بوٹ نامی ربورٹ پروجیکٹ کو پیش کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس روبوٹ سے کم افرادی قوت ، مالیت اور کم وقت کیساتھ زرعی شعبے  میں پیداوار کو بڑھایا جا سکے گا ۔

اس نمائش میں 23 ممالک کے 247 طالب علموں نے اپنے پروجیکٹس پیش کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں