ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16.02.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16.02.17

673938
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16.02.17

*** روزنامہ حریت "قطر بُرے دنوں کا دوست ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا  ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بحرین اور سعودی عرب کے بعد کل قطر کا دورہ کیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ صدر ایردوان نے دوہا میں روزنامہ  العرب  کے لئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ  "ہر نئی ملاقات ہمارے فکری اتحاد  اور قلبی تعلق کو مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے دوران اور بعد میں  ترکی کے ساتھ جس  اتحاد و تعاون کا اظہار کیا ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ قطر نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بُرے وقت کا دوست ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اپنے بھائی شیخ تمیم کے تعاون کے ساتھ ہم علاقے کے لئے بہت سے نئے کام کر سکتے ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "جرمنی  میں کاروائیاں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے 25 فروری سے شروع ہونے والے  ریفرینڈم سے قبل وزیر اعظم بن علی یلدرم ہفتے کے روز جرمنی کا دورہ کریں گے اور اوبرہاسن شہر میں 15 ہزار ترک شہریوں سے خطاب کریں گے۔ بن علی یلدرم اسی روز میونخ میں سکیورٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس سمیت متعدد حکام کے ساتھ ملاقات  کریں گے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " بحر اسود میں کرداروں کا تعین ہو رہا ہے : نیٹو کے وابستگی کے اصولوں پر بحث ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان یوکرائن بحران اور روس  کے کریمیا کا الحاق  کرنے کے بعد بحر اسود میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کل برسلز میں  شروع ہونے والے نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں  " وابستگی کے اصولوں" پر بحث کی جا رہی ہے۔ بحر اسود میں نیٹو کے وابستگی کے فیصلوں کے ساتھ ترکی کس طرح تعاون کرے گا اس بارے میں بھی اجلاس میں بات کی جائے گی۔ بحر اسود کے لئے وابستگی کی جن ترجیحات پر بحث کی جا رہی ہے ان میں مستقل نیٹوبحریہ ، مشترکہ فریگیٹ یا کثیر شرکت والی بریگیڈ شامل ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن "ترکی ایشیاء ٹائیگرز  کی سطح تک پہنچ گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عالمی بینک نے اپنی  "فوکس نوٹ " نامی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکی سال 2015 میں تقریباً 28 فیصد سرمایہ کاری اور گراس نیشنل پراڈکٹ  کی شرح کے ساتھ ایشیاء ٹائیگرز    سے مشابہہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی فلپائن اور بھارت کے مقابلے میں ذرا سست رفتاری سے ترقی کر رہا ہے لیکن اس نے انڈونیشیا اور ملائشیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " استنبول میں 29 مئی کو میوزک شروع ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 45 واں استنبول میوزک فیسٹیول "غیر معمولی"  کے مرکزی خیال کے ساتھ 29 مئی سے 21 جون کی تاریخوں میں منعقد ہونے کی تیاریوں میں ہے آنڈرئیل لونیٹا  فیسٹیول کا افتتاحی کانسرٹ دیں گے۔ فیسٹیول میں سینٹ پیٹرز برگ روس چیمبر فلامورنی، لندن چیمبر آرکسٹرا میں سے حسین سرمد، الینی پگوسٹکینا اور ماتھیس گیورنے جیسے ماہر سولسٹ ، نئی نسل کے موسیقار، 600 سے زائد مقامی ا ور غیر ملکی فنکار کاپلی چارش سمیت استنبول کے 15 مختلف مقامات پر اپنے پرستاروں کے لئے کانسرٹ دیں گے۔



متعللقہ خبریں