ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔02۔10

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔02۔10

669898
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔02۔10

 روزنامہ خبر ترک نے" فرینڈ فائر" کے زیر عنوان مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر سے جاری اعلان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شام کے علاقے الباب میں ایک   روسی جنگی طیارےنے غلطی سے بمباری کر کے  تین فوجیوں کو شہید اور11 کو زخمی  کر دیا ہے ۔

فرات ڈھال کاروائی کے علاقے میں  کل صبح 8 بجکر 40 منٹ پر ایک روسی طیارے نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری  کے دوران غلطی سے  وہاں موجود ترک فوجیوں  کی عمارت پر بمباری  کر دی جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید اور11 زخمی   ہو گئے ہیں   ۔رشین فیڈریشن  کے حکام نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے معذرت کی ہے اور  کہا ہے کہ  یہ حملہ غلطی سے ہوا ہے ۔

روس کے صدرولادیمر پوتن نے بھی  صدر رجب طیب ایردوان کو تعزیتی ٹیلیفون کرتے ہوئے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا  ہے اور شام کے مسئلے پر بات چیت کی ہے ۔

روزنامہ ینی شفق  لکھتا ہے کہ ترکی  نے  شامی شہر   راقعہ   میں   آپریشن  کرنے پر مصر  متحدہ امریکہ  کو    تیار کردہ کاروائی  منصوبے  کے ساتھ  جواب دیا ہے۔ترکی نے یہ واضح کیا ہے کہ  موجودہ تجاویز سے فائدہ مند نتائج برآمد نہیں ہو سکیں گے ۔ ترکی  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کی سرگرمیوں کو ختم کرواتے ہوئے یہاں پر سلامتی کا علاقہ تشکیل دینے کا خواہشمند ہے ۔ ترک منصوبے کی رو سے داعش پر  کاری ضرب حکومت شام کیساتھ جھڑپوں کا سبب بننے والی جنوبی لائن کے بجائے براہ راست تل ابیاد سے لگانے کی ضرورت  ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد ترکی کو کسی جال میں ڈالنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے ۔

روزنامہ صباح نے " سی آئی اے کے سربراہ کیساتھ راقعہ منصوبے پر غور" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ گزشتہ روز ترکی کا دورہ کرنے والےامریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی  سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو  نےصدر رجب طیب ایردوان  ، وزیر اعظم بن علی یلدرم اور اپنے تُرک ہم منصب خاقان  فدان سے ملاقات  کی ۔ تقرری کے بعد   پومپیو نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ  ترکی کا کیا ہے  جو کہ قابل توجہ ہے ۔ مذاکرات میں   یہ واضح کیا گیا کہ ترکی  امریکہ کی طرف سے پی کے کے ،پی وائے ڈی اور وائے پی جی کی حمایت   سے  بے چینی محسوس کرتا ہے ۔علاوہ  ازیں ، 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے سرغنہ   فتح اللہ گولن کی ترکی  حوالگی،   دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں تعاون اور شام کی موجودہ صورت حال پر  بھی تبادلہ خیال  کیا گیا ۔

روزنامہ وطن نے " عالمی بینک قرضہ دینے کے لیے تیار"  عنوان کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ تاناپ اور بوتاش جیسے عظیم  منصوبوں کے لیے 400 میلین ڈالر کا قرضہ دینے والے عالمی بینک نے کہا ہے کہ  وہ    ُتز گولو قدرتی گیس کو ڈپو کرنے کی تنصیب کے لیے بھی قرضہ دینے  کے لیے تیار ہے ۔ عالمی بینک کے یورپ اور وسطی ایشیاء کے امور کے نائب  سربراہ مولر نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی توانائی کی رسد کی سلامتی کی کوششوں کی حمایت کو جاری رکھیں گے ۔  ہم اس دائرہ کار میں سالانہ ایک ارب کیوبک میٹر گیس ڈپو کرنے والی اس تنصیب کی گنجائش کو بڑھانے کے فائنینسر بننے کے لیے تیار ہیں ۔

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔02۔10

سامعین کرام۔ترکی کے  آج کے اخبارات میں شائع ملکی  و غیر ملکی حالات حاضرہ  سے متعلق خبروں کے ساتھ    حاضر خدمت ہیں۔

متعللقہ خبریں