ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔01۔27

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔01۔27

660492
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔01۔27

روزنامہ خبر ترک نے  لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے افریقہ کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو  بیان دیتے  ہوئے کہا کہ میں جلد ہی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کرنے کی تمنا رکھتا  ہوں  ۔ ہمیں اپنے تعلقات کا واضح شکل میں سٹریٹیجک لحاظ سے  جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیا اس وقت تعلقات صحتمندانہ شکل میں جاری ہیں ۔ہر گز نہیں ۔ ہمیں مشرق وسطیٰ میں ترکی اور امریکہ کے تعلقات  کو مثبت  سطح   پر  لانے کی ضرورت ہے ۔ ترکی اور امریکہ نیٹو کے دو حلیف ملک ہیں مگر مشرق وسطیٰ کے مسئلے میں نیٹو کے  رکن ممالک کے شایان شان   اتحاد و یکجہتی  کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے ۔

روزنامہ صباح  نے " یونان کی تاریخی غداری "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یونانی  عدالت عظٰمیٰ نے  15 جولائی کو ناکام بغاوت کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کیساتھ یونان فرار   ہونے والے 8 باغیوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت  خارجہ  نے  یونانی  عدالت عظٰمیٰ کے  اس  فیصلے کی مذمت کرتےہوئے    کہا کہ    ترکی میں جمہوری نظام کے  خاتمے اور   صدر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی ، 248 شہریوں کو شہید اور 2193 کو زخمی کرنے والی      فتح اللہ گولن تنظیم کے ان 8  شر پسندوں کو   ترکی عدم حوالگی کا  فیصلہ  سن کر دکھ پہنچا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یونانی عدالت کا یہ فیصلہ عالمی قوانین  کی خلاف ورزی ہے  جس سے مجرموں کی حوصلہ افزائی  ہو گی ۔

روزنامہ وطن  نے ترک مسلح افواج کیطرف سے جاری فرات ڈھال کاروائی پر اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ ترک فوجی  ترکی، ایران اور عراق کے سرحدی ملاپ کے مقام پر  جہاں درجہ حرارت منفی 30 سینٹی گریڈ  ہے دشمن کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔ سرحدی شاہین نامی یہ فوجی برف سے راستے بناتے ہوئے دہشت گردوں کے علاقوں پر حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔  وہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیطرف سے علاقے میں قائم موسم سرما کے ہیڈ کوارٹرز  اور سمگلروں پر کاری ضربیں لگا رہے ہیں ۔  وہ عراق کے حاقرق ،کالیریش اور عاری کیمپوں سے آنے والے پی کے کے کے دہشت گردوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔

روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی نے منفی پروپگنڈے کے باوجود عثمان غازی اور سلطان سلیم پل اور یوریشیا اور الگاز ٹنل جیسے عظیم الشان منصوبوں کو پایہ تکمیل پہنچانے  کے بعد  کل ایک نئے پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا ہے ۔ 1915 چناق قلعے پل اور کینالی،تیکر داع ،چناق قلعے اور سواش تیپے شاہراہ کے منصوبے کا ٹھیکہ کھولا گیا جس میں 14 کمپنیوں اور چار کنسوشیم نے حصہ لیا ۔  اس ٹھیکے کو کوریاکی کمپنیوں داعلیم اور ایس کے  ساتھ لیماک اور یاپی مرکز پر  مشتمل  کنسورشیم  نے جیت لیا ہے ۔

روزنامہ حریت نے فن و ثقافت  سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  استنبول میں 16 تا 26 فروری استنبول آزاد فلمی فیسٹیویل  منعقد ہو گا جس میں  126 فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ ان فلموں کو 2 تا 5 مارچ انقرہ اور ازمیر میں بھی دکھایا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں