ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں26.01.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں26.01.17

659661
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں26.01.17

*** روزنامہ  صباح " نئی آئینی تجویز کے لئے فوری طور پر کاروائیوں کا آغاز کیا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ افریقہ کے دورے سے واپسی پر  پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی آئینی ترمیم کی تجویز  کا جائزہ لیں گے۔ آئینی ترمیم کے بارے میں کل جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اللہ کے حکم سے  آج رات  میں وطن واپس لوٹ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اسمبلی کے اسپیکر دفتر نے صدارتی دفتر کو پارلیمنٹ  کی بحث کے نتائج سے آگاہ کر دیا ہو گا۔ ہم فوری طور پر اس منظوری کا  جائزہ لیں گے  اور زیادہ طول دئیے بغیر اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔ کیونکہ اس وقت قوم کی ہم سے یہی توقع  ہے۔ قوم اس وقت اس موضوع پر اٹھائے جانے والے اقدامات کی تیاری میں ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی میں  معاملات تیزی سے ڈگر پر آنا شروع ہو جائیں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ڈالر میں اتار چڑھاو  عارضی ہے۔ آنے والے دنوں میں ہر چیز زیادہ  بہتر ہو گی لہٰذا کاروباری حضرات سرمایہ کاریوں کو جاری رکھیں۔ حالیہ دنوں میں ترکی کے خلاف ایک منفی سوچ  پیدا کرنے کی کوشش کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم فیتو یورپ اور امریکہ میں بھاری  مالی مصارف کر کے لابی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا خیال ہے کہ جس مقصد میں وہ  15 جولائی کو اور 17 دسمبر کو کامیاب  نہیں ہو سکے   اور جس میں  PKK شہروں میں خندقیں کھود کر اور قبضے کر کے  بھی    کامیاب  نہیں ہو سکی اس میں وہ  ترکی کی اقتصادیات کو مشکل میں ڈال کر کامیاب ہو سکتے ہیں۔ یہ چیز ہماری نگاہ میں ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ اس کوشش میں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان منفی تائثرات  کی تصحیح کے لئے مزید کوششیں کریں۔

 

*** روزنامہ وطن "وزیر اعظم یلدرم کی طرف سے ٹرمپ کے لئے اہم پیغام:  اگر تجربے کی ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  وزیر اعظم اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین بن علی یلدرم نے ،امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں  اپنے دورِ صدارت میں "ریلوے لائنیں، سڑکیں اور ائیر پورٹ بنواوں گا"  ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے دورِ اقتدار میں ترکی بڑے بڑے منصوبوں سے متعارف ہوا ہے لہٰذا اگر آپ کو اس کام میں تجربے کی ضرورت ہے تو  ہم موجود ہیں۔ یلدرم نے کہا کہ میں مذاق نہیں کر رہا  یہ حقیقت ہے کہ امریکہ میں تیز رفتار ٹرین  نہیں ہے لیکن ترکی میں ہے۔ یعنی کہنے کا مقصد یہ ہے کہ   کوئی ترکی کو  ہلکا نہ لے ۔ برلن  ائیر پورٹ  کا افتتاح چھٹی دفعہ ملتوی ہو رہا  ہے لیکن ہم دنیا کے بڑے ترین ائیر پورٹ کے  پہلے مرحلے کا افتتاح انشا ءاللہ  فروری  2018 کو کر دیں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " افریقہ کے ساتھ ہمارا قلبی رشتہ ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  کے تنزانیہ، موذمبیق اور مڈغاسکر پر مشتمل دورہ افریقہ کے دوران ان کی اہلیہ  امینہ ایردوان نے بھی متعدد ملاقاتیں اور دورے کئے۔ امینہ ایردوان نے تنزانیہ کے تجارتی مرکز  دارالسلام  میں ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TIKA کے دفتر کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر معذوروں کے لئے 2 وہیل چئیروں  اور سرکاری ہسپتالوں کے لئے دو   انکیوبیٹر عطیہ کئے  گئے۔ امینہ ایردوان نے تیکا کی طرف سے تعمیر کردہ تنزانیہ قومی عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ تیکا اصل میں ترکی کی طرف   سےافریقہ کے لئے بڑھایا گیا دوستی کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ، ترکی کے لئے ایک برادر  خطّے کی حیثیت رکھتا ہے اور ترکی کسی بھی مفاد کو پیش نظر رکھے بغیر اس خطّے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا رہے گا۔ امینہ ایردوان نے موذمبیق میں بھی ایک یتیم خانے کا دورہ کیا اور بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کئے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "قبول اسلام کے بعد لنڈسی لوہان دوبارہ استنبول میں" کی سرخی کے ساتھ  لکھتا ہے کہ امریکہ کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور پاپ سنگر   لنڈسی لوہان استنبول کی پرستار نکلیں ۔وہ ایک روز  قبل بغیر کسی شور شرابے کے استنبول پہنچیں ۔ اسکارف  سے سر کو اوڑھے ہوئے لوہان  ایک دوست کے ہمراہ  کھانا کھاتے ہوئے  مرکز توجہ بنیں۔ انہوں نے گذشتہ روز غازی آنتیپ میں شامی مہاجرین  کے ساتھ ملاقات کی یہاں بھی انہوں نے اسکارف اوڑھ رکھا تھا۔ قبول اسلام کے بعد انکا  انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر  کو ڈیلیٹ کرنا  اور اپنے نام کے ساتھ اسلام و علیکم لکھنا بھی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ معروف اداکارہ کو گذشتہ روز استینیے پارک میں دیکھا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں