ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.01.2017

ترک ذرائع ابلاغ

657344
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 23.01.2017

***سامعین  کرام روزنامہ  ینی شفق کی  "   ٹرمپ کو مشرقِ وسطیٰ  انتباہ"  کی سرخی کے تحت خبر کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان  نے اپنے دورہ  مشرقی افریقی ممالک سے قبل  بیان دیتے ہوئے  متحدہ امریکہ کے صدر    ڈونلڈ ٹرمپ   کو مشرقِ وسطیٰ سے متعلق متنبہ کیا ہے۔  صدر نے مشرقِ  وسطیٰ کے ٹکڑے ٹکڑے  کے جانے سے متعلق   بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے  حق میں  نہیں بلکہ   علاقائی سرزمین کی سلامتی   کے حق میں ہیں۔  ہمیں   مشرقِ وسطیٰ  کے ممالک ٹکڑے ٹکڑے  کرنے کے  بارے میں افواہیں     ہم تک پہنچ رہی ہیں لیکن ہم مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

 

***روزنامہ  سٹار  نے " آستانہ  میں  مذاکرات     کا آغاز" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  شام میں جاری خانہ جنگی کو رکوانے کے لیے  ترکی، روس ، ایران ، متحدہ عرب امارات  کےوفود کے علاوہ شامی مخالفین  اور اسد انتظامیہ    کے اراکین  قازقستان کے دارالحکومت  آستانہ  میں آج سے  شروع ہونے  والے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔  یہ اجلاس 24 گھنٹے جا ری رہے گا۔ اس  اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ  میں شام کے سفیر کریں گے۔  اجلاس میں مخالفین کے 50 کے قریب نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت نے " شام   کی سرزمین کے   دو ہزار  کلو میٹر روقبے کو دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد  کروانے کے بعد علاقے میں روزمرہ  کی زندگی معمول پر   آ رہی ہے۔  علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر  بنایا جا رہا ہے۔ ترکی علاقے میں  تعمیر نو کے لیے   کنسٹرکشن کمپنیوں کو   علاقے روانہ کرے گی۔  اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹر، نرسیں  اور   آپریٹرز کو روانہ کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے "   خارجہ تجارت میں اضافہ"  کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی نے غیر ممالک کے ساتھ اپنی خارجہ تجارت کو   فروغ دینے   کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس سلسلے میں روس کے ساتھ   تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔  علاوہ ازیں  ترکی ایران کے ساتھ بھی اپنی تجارت کو فروغ دے رہا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح نے "   سن 2017عظیم  پراجیکٹ   کا سال  ثابت ہوگا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   بین الاقوامی   شاہراہ  پر    واقع ترکی   علاقائی  اور  بین الاقوامی ممالک  کے ساتھ  اپنی تجارت کو فروغ دینے  کے لیے عظیم منصوبوں کو فروغ دے رہا ہے۔   اس سال 1915 چناق قلعے  پل ، باکو تبلیسی  قارس  ریلوئے لائن ، ریضے آرتوین  ائیر پورٹ  پراجیکٹ کو    مکمل کیا جا رہا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں