ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں10.01.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں10.01.17

648198
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں10.01.17

*** روزنامہ ینی شفق "زبان سے دوست کا لفظ ادا نہیں ہو رہا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے فیتو اور PKK   دہشت گرد تنظیموں  کے لئے مغربی ممالک کےہچکچاہٹ والے روّیے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مظلوم شامیوں کو پناہ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے لیکن  جب بات فیتو اور PKK کی ہو تو انہیں پناہ سونے کی طشتریوں میں  رکھ کر پیش کی جارہی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ زبان سے ان کے لئے دوست کا لفظ نہیں نکل رہا لیکن کم از کم اتحادی ہونے کے حوالے سے ان ممالک  کو یہ چیز زیب نہیں دیتی۔ 9 ویں سفیروں کی کانفرنس  کی مناسبت سے صدارتی سوشل کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے  ترکی کی بلیک لسٹ میں شامل ایک فیتو کے رکن کے امریکہ کی ایک یونیورسٹی کا ریکٹر متعین ہونے پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس نوعیت کی کاروائیاں ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت "انقرہ سے امریکہ کے لئے دو پیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سفیروں کی کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ، امریکہ میں عہدہ صدارت سنبھالنے  کے بعد، نئی انتظامیہ سے انقرہ کی توقعات بیان کیں۔ چاوش اولو نے کہا کہ نئی انتظامیہ سے ہماری دو  توقعات ہیں ایک یہ کہ فیتو کے سرغنہ اور  دیگر منتظمین کو ترکی کے حوالے کیا جائے اور دوسری یہ کہ YPG کے ساتھ تعاون  کو ختم کیا جائے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "گائیڈڈ اسلحے  سے داعش کے اہداف کی تباہی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت دفاع  نے کہا ہے کہ شام میں ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری فرات ڈھال آپریشن کے دوران شہری زندگی کے لئے خاص طور پر حساسیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور داعش کے اہداف کو حساس گائیڈڈ ڈزاسٹر کِٹ کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے   سمارٹ اسلحے یعنی "حساس  گائیڈڈ ڈزاسٹر کِٹ " کے ساتھ داعش کے اہداف کی تباہی سے متعلق تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "امریکہ کے لئے ترکی کا تربیتی جیٹ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ کی ائیر فورسز کے لئے تیار کئے جانے والے متوقع نیو جنریشن تربیتی طیارے کے پروجیکٹ کے لئے ترکی کے تربیتی طیارے نے بھی امیدواری ظاہر کر دی ہے۔ ٹرکش ایوی ایشن اینڈ اسپیس  کی صنعت TUSAS  نے مقامی مسافر طیارے کا پروجیکٹ  حاصل کرنے والی  سیریا نیوادا کارپوریشنSNC  کے ساتھ مل کر ٹینڈر میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ TUSAS اور SNC جو طیارہ بنائیں گی وہ ترکی کی فضائیہ کے لئے متوقع تربیتی طیارے کے لئے بھی مشعل راہ ثابت ہو گا۔

 

*** روزنامہ صباح " اسلامی اتحادی فورسز کے لئے پاکستانی کمانڈر "کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے سابقہ سربراہ راحیل شریف کو،سعودی عرب کی زیر قیادت 41 اراکین پر مشتمل، "دہشتگردی کے خلاف اسلامی اتحادی فورسز " کا کمانڈر متعین کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی فورسز کا ہیڈ کوارٹر ریاض میں ہے اور  اس کی سربراہی کے لئے راحیل شریف کو متعین کیا گیا ہے۔ 14واضح رہے کہ  دسمبر 2015 کو اس اتحادی فورسز کے قیام کا اعلان کیا گیا اور اس کے رکن ممالک میں ترکی بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں